Android AppiOS App

بہترین زندگی کے راز, اسپیشل نفسیاتی مسائل کا حل , اپنی صحت بہتربنائیں, اسلام اورہم, ترقی کےراز, عملی زندگی کےمسائل اورحل, تاریخ سےسیکھیئے, سماجی وخاندانی مسائل, ازدواجی زندگی بہتربنائیں , گھریلومسائل, روزمرہ زندگی کےمسائل, گھریلوٹوٹکے اسلامی واقعات, کریئر, کونساپیشہ منتخب کریں, نوجوانوں کے مسائل , بچوں کی اچھی تربیت, بچوں کے مسائل , معلومات میں اضافہ , ہمارا پاکستان, سیاسی سمجھ بوجھ, کالم , طنز و مزاح, دلچسپ سائینسی معلومات, کاروبار کیسے کریں ملازمت میں ترقی کریں, غذا سے علاج, زندگی کےمسائل کا حل قرآن سے, بہترین اردو ادب, سیاحت و تفریح, ستاروں کی چال , خواتین کے لیے , مرد حضرات کے لیے, بچوں کی کہانیاں, آپ بیتی , فلمی دنیا, کھیل ہی کھیل , ہمارا معاشرہ اور اس کی اصلاح, سماجی معلومات, حیرت انگیز , مزاحیہ


’’مدینہ کا سائیں ‘‘

  جمعرات‬‮ 16 مئی‬‮‬‮ 2019  |  18:00

اشفاق احمد کہتے ہیں کہ مدینے شریف میں ایک مرتبہ سندھ کے ایک ذائر سے ملاقات ہوئی۔جنہوں نے اپنی عمر کے پچیس چھبیس سال حرم کی سیڑھیوں پر گزار دئیے تھے۔ ہم نے پوچھا۔ سائیں،آپ بڑے خوش قسمت ہیں جو اس دربار میں حاضری دیتے ہیں۔ ہمیں فرمائیں کہ آپ یہاں کیا کرتے ہیں۔ "مسکرا کر کہنے لگے!

" بابا ہم یہاں گرتے ہیں اور پھراٹھ کر کھڑے ہو جاتے ہیں۔ پھر گرتے ہیں اور پھر اٹھ کر کھڑے ہو جاتے ہیں۔ غلطی کرتے ہیں اور معافی مانگتے ہیں۔ معافی مل جاتی ہے تو پھر بھول چوک

ہو جاتی ہے۔ پھر کرتے ہیں، پھر رحم ہو جاتا ہے۔"ہم نے کہا، "سائیں ! یہ عجیب کیفیت ہماری سمجھ سے باہر ہے! "فرمایا،" بابا ! مومن کی شان یہی ہے کہ وہ گرے تو پھر اٹھ کر کھڑا ہو جائے، لغزش کھائےتو پھر اپنی جگہ پر قائم ہو جائے۔ مومن وہ نہیں ہوتا ہے جو کبھی ٹھوکر ہی نہ کھائے۔ غلطی ہی نہ کرے۔ مومن وہ ہوتا ہے کہ ٹھوکر کھائے لیکن پھر اپنی جگہ پر مستعد ہو جائے۔""

دن کی زیادہ پڑھی گئیں پوسٹس‎