Android AppiOS App

بہترین زندگی کے راز, اسپیشل نفسیاتی مسائل کا حل , اپنی صحت بہتربنائیں, اسلام اورہم, ترقی کےراز, عملی زندگی کےمسائل اورحل, تاریخ سےسیکھیئے, سماجی وخاندانی مسائل, ازدواجی زندگی بہتربنائیں , گھریلومسائل, روزمرہ زندگی کےمسائل, گھریلوٹوٹکے اسلامی واقعات, کریئر, کونساپیشہ منتخب کریں, نوجوانوں کے مسائل , بچوں کی اچھی تربیت, بچوں کے مسائل , معلومات میں اضافہ , ہمارا پاکستان, سیاسی سمجھ بوجھ, کالم , طنز و مزاح, دلچسپ سائینسی معلومات, کاروبار کیسے کریں ملازمت میں ترقی کریں, غذا سے علاج, زندگی کےمسائل کا حل قرآن سے, بہترین اردو ادب, سیاحت و تفریح, ستاروں کی چال , خواتین کے لیے , مرد حضرات کے لیے, بچوں کی کہانیاں, آپ بیتی , فلمی دنیا, کھیل ہی کھیل , ہمارا معاشرہ اور اس کی اصلاح, سماجی معلومات, حیرت انگیز , مزاحیہ


انتظار کی گھڑیاں ختم، پاکستان کے سمندر میں کیکڑا 1 کنوئیں کی کھدائی مکمل، ایگزن موبل کمپنی نے زبردست خوشخبری سنا دی

  جمعرات‬‮ 16 مئی‬‮‬‮ 2019  |  22:41

پاکستان کے گہرے سمندر میں کیکڑا ون آف شور بلاک میں ڈرلنگ کاعمل مکمل کرلیا گیا۔تیل و گیس کے ذخیرے کے حجم کے تخمینے کیلئے ٹیسٹنگ کا کام شروع کر دیا گیا ہے۔ کیکڑا ون میں طے شدہ 5 ہزار 470 میٹرگہرائی تک ڈرلنگ کاعمل مکمل کرنے کے بعد 7ویں لائن انفلو میں تیل وگیس کی مقدار کے تخمینے کیلئے ٹیسٹنگ کا عمل شروع کردیا گیا ہے۔

کھدائی کرنے والی کمپنی کی رپورٹ کے مطابق گہرائی میں ہائیڈرو کاربن کی موجودگی پائی گئی ہے اور ٹیسٹنگ کا عمل دو سے تین روز کے دوران مکمل کرلیا جائے

گا جبکہ تیل وگیس کی مقدار کی مکمل رپورٹ ایک ہفتے میں تیار کرلی جائے گی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ تیل وگیس کے بڑے ذخائر کی موجودگی کی رپورٹ کی تصدیق ہونے پرانفراسٹرکچر بنانے کا کام شروع کیا جائے گا۔ ڈرلنگ کے منصوبے پر ایگزون موبل،ای این آئی، پی پی ایل اور اوجی ڈی سی ایل کام کررہی ہیں۔منصوبے کی ڈرلنگ پر 10کروڑ 13لاکھ ڈالر کی لاگت آئی ہے جو کمپنیوں نے اپنے وسائل سے خرچ کئے ہیں۔ یہ کمپنی اس کنویں میں پچیس فیصد کے تناسب سے ملکیت رکھتی ہیں، عالمی تحقیقاتی ادارے ریسٹیڈ انرجی کا کہنا ہے کہ تیل اور گیس کی دریافت پاکستان میں تین بی ممکنہ دریافتوں میں شامل ہے۔ کیکڑا ویل سے ڈیڑھ ارب بیرل کے برابر خام تیل اور گیس دریافت ہو سکتی ہے۔ایگزون کمپنی نے تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ کیکڑا ون بلاک میں تیل و گیس کی تلاش کے لیے گیارہ جنوری 2019ء میں ڈرلنگ شروع کی گئی جو اب مکمل کر لی گئی ہے۔ پاکستان کے گہرے سمندر میں کیکڑا ون آف شور بلاک میں ڈرلنگ کاعمل مکمل کرلیا گیا۔تیل و گیس کے ذخیرے کے حجم کے تخمینے کیلئے ٹیسٹنگ کا کام شروع کر دیا گیا ہے۔

دن کی زیادہ پڑھی گئیں پوسٹس‎