Android AppiOS App

بہترین زندگی کے راز, اسپیشل نفسیاتی مسائل کا حل , اپنی صحت بہتربنائیں, اسلام اورہم, ترقی کےراز, عملی زندگی کےمسائل اورحل, تاریخ سےسیکھیئے, سماجی وخاندانی مسائل, ازدواجی زندگی بہتربنائیں , گھریلومسائل, روزمرہ زندگی کےمسائل, گھریلوٹوٹکے اسلامی واقعات, کریئر, کونساپیشہ منتخب کریں, نوجوانوں کے مسائل , بچوں کی اچھی تربیت, بچوں کے مسائل , معلومات میں اضافہ , ہمارا پاکستان, سیاسی سمجھ بوجھ, کالم , طنز و مزاح, دلچسپ سائینسی معلومات, کاروبار کیسے کریں ملازمت میں ترقی کریں, غذا سے علاج, زندگی کےمسائل کا حل قرآن سے, بہترین اردو ادب, سیاحت و تفریح, ستاروں کی چال , خواتین کے لیے , مرد حضرات کے لیے, بچوں کی کہانیاں, آپ بیتی , فلمی دنیا, کھیل ہی کھیل , ہمارا معاشرہ اور اس کی اصلاح, سماجی معلومات, حیرت انگیز , مزاحیہ


پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے معاملہ، اسلام آباد ہائیکورٹ نے ایسا فیصلہ سنا دیا کہ درخواست گزار بھی دنگ رہ گیا

  جمعہ‬‮ 17 مئی‬‮‬‮ 2019  |  21:17

اسلام آباد ہائیکورٹ نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے معاملہ پر درخواست گزار پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ قیمتوں تعین کرنا عدالتوں کا کام نہیں، جن کا کام انہیں اپنا کام کرنے دیں ، کاغذات ہیں نہیں اور منہ اٹھا کر عدالت آجاتے ہیں۔ جمعہ کو اسلام آباد ہائی کورٹ میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے معاملہ پر سماعت ہوئی ۔

جسٹس محسن اختر کیانی نے درخواست پر برہمی کااظہار کرتے ہوئے کہاکہ قیمتوں تعین کرنا عدالتوں کا کام نہیں، جن کا کام انہیں اپنا کام کرنے دیں۔جسٹس

محسن اختر کیانی نے کہاکہ قیمتوں کا تعین ہمارا کام نہیں بلکہ اداروں کا کام ہے۔ جسٹس محسن اختر کیانی نے کہاکہ یہ ٹھیک ہے کہ ان کی نااہلی ہے اس کا یہ مطلب نہیں ہر معاملہ عدالت لے آئیں۔عدالت نے استفسار کیا کہ کیا آپ نے عدالت سے پہلے متعلقہ فورم سے رجوع کیا۔ جسٹس محسن اختر کیانی نے کہاکہ عدالت کو بتائیں اوگرا آرڈیننس کے تحت قیمتوں کا تعین کون کرتا ہے۔ وکیل درخواست گزار نے کہاکہ میرے پاس اوگرا آرڈیننس موجود نہیں۔وکیل کے جواب پر عدالت برہم ہوگئی اور کہاکہ کاغذات ہیں نہیں اور منہ اٹھا کر عدالت آجاتے ہیں۔بعد ازاں عدالت نے درخواست کے قابل سماعت ہونے سے متعلق فیصلہ محفوظ کرلیا ۔

دن کی زیادہ پڑھی گئیں پوسٹس‎