Android AppiOS App

بہترین زندگی کے راز, اسپیشل نفسیاتی مسائل کا حل , اپنی صحت بہتربنائیں, اسلام اورہم, ترقی کےراز, عملی زندگی کےمسائل اورحل, تاریخ سےسیکھیئے, سماجی وخاندانی مسائل, ازدواجی زندگی بہتربنائیں , گھریلومسائل, روزمرہ زندگی کےمسائل, گھریلوٹوٹکے اسلامی واقعات, کریئر, کونساپیشہ منتخب کریں, نوجوانوں کے مسائل , بچوں کی اچھی تربیت, بچوں کے مسائل , معلومات میں اضافہ , ہمارا پاکستان, سیاسی سمجھ بوجھ, کالم , طنز و مزاح, دلچسپ سائینسی معلومات, کاروبار کیسے کریں ملازمت میں ترقی کریں, غذا سے علاج, زندگی کےمسائل کا حل قرآن سے, بہترین اردو ادب, سیاحت و تفریح, ستاروں کی چال , خواتین کے لیے , مرد حضرات کے لیے, بچوں کی کہانیاں, آپ بیتی , فلمی دنیا, کھیل ہی کھیل , ہمارا معاشرہ اور اس کی اصلاح, سماجی معلومات, حیرت انگیز , مزاحیہ


ملک کے کن شہروں میں بارشوں کا امکاں ہے؟ محکمہ موسمیات نے پیشگی اطلاع دیدی

  جمعہ‬‮ 17 مئی‬‮‬‮ 2019  |  21:19

سندھ بلوچستان اور جنوبی پنجاب کے کئی کئی علاقوں میں بارش،چھت گرنے سے خاتون سمیت دو جاں بحق،نوجوان پانی میں بہہ گیا،راجن پور اور گرد و نواح میں تیز بارش کے بعد ندی نالوں میں طغیانی،8 ہزار کیوسک گنجائش والے برساتی نالے کاہا سلطان سے 36 ہزار کیوسک کا سیلابی ریلہ گزر رہا ہے،ملک کے کئی علاقوں میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش اور ڑالہ باری کا امکان۔محکمہ موسمیات کے مطابق اگلے 24گھنٹوں میں ملک کے کئی علاقوں میں تیز ہواؤں کے

ساتھ بارش اور ڑالہ باری کا امکان ہے اور دن کے درجہ حرارت میں معمول

سے 04 سے 06 ڈگری کمی کی پیش گوئی ہے۔ سندھ، مکران کے ساحلی علاقوں اور کراچی میں مطلع جزوی ابر آلود رہیگا، کہیں کہیں تیز ہوا اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا بھی امکان ہے۔پنجاب کے شہر راجن پور اور گرد و نواح میں تیز بارش کے بعد ندی نالوں میں طغیانی آگئی جب کہ فلڈ کنٹرول روم کا کہنا ہے کہ 8 ہزار کیوسک گنجائش والے برساتی نالے کاہا سلطان سے 36 ہزار کیوسک کا سیلابی ریلہ گزر رہا ہے۔فلڈ کنٹرول روم کے مطابق سیلابی ریلے کے باعث پانی نشیبی علاقوں میں داخل ہونے کا خدشہ ہے۔بلوچستان کے مختلف اضلاع میں بھی بارشوں کے بعد ندی نالوں میں طغیانی کے باعث کئی شاہراہیں بند کردی گئیں اور مختلف حادثات میں 2 افراد بھی جاں بحق ہوئے۔ندی نالوں میں طغیانی کے باعث کوئٹہ کراچی، ہرنائی پنجاب شاہراہ بند کردی گئی جب کہ پھلوں کے باغات اور فصلیں شدید متاثر ہوئیں۔کوئٹہ میں دیوار اور چھت گرنے کے واقعات میں خاتون سمیت دو افراد جاں بحق ہوئے، موسیٰ خیل کی لوڑی تنگ ندی کے سیلابی پانی میں نوجوان بہہ گیا جب کہ کھوسٹ ندی میں گاڑی سیلابی ریلے میں بہہ گئی جس کے بعد مقامی لوگوں نے گاڑی میں سوار دو افراد کو بچالیا۔دوسری جانب ضلعی انتظامیہ نے تمام محکموں کو الرٹ رہنے کی ہدایت کی ہے۔

دن کی زیادہ پڑھی گئیں پوسٹس‎