بہترین زندگی کے راز, اسپیشل نفسیاتی مسائل کا حل , اپنی صحت بہتربنائیں, اسلام اورہم, ترقی کےراز, عملی زندگی کےمسائل اورحل, تاریخ سےسیکھیئے, سماجی وخاندانی مسائل, ازدواجی زندگی بہتربنائیں , گھریلومسائل, روزمرہ زندگی کےمسائل, گھریلوٹوٹکے اسلامی واقعات, کریئر, کونساپیشہ منتخب کریں, نوجوانوں کے مسائل , بچوں کی اچھی تربیت, بچوں کے مسائل , معلومات میں اضافہ , ہمارا پاکستان, سیاسی سمجھ بوجھ, کالم , طنز و مزاح, دلچسپ سائینسی معلومات, کاروبار کیسے کریں ملازمت میں ترقی کریں, غذا سے علاج, زندگی کےمسائل کا حل قرآن سے, بہترین اردو ادب, سیاحت و تفریح, ستاروں کی چال , خواتین کے لیے , مرد حضرات کے لیے, بچوں کی کہانیاں, آپ بیتی , فلمی دنیا, کھیل ہی کھیل , ہمارا معاشرہ اور اس کی اصلاح, سماجی معلومات, حیرت انگیز , مزاحیہ


اللہ تعالی نے ہم جنس میں کشش کیوں پیدا کی ہے ؟ حضرت علیؓ کی بہترین مثال

  ہفتہ‬‮ 18 مئی‬‮‬‮ 2019  |  17:29

ایک عورت سخت پریشان ‘بد حواس امیر المومنین حضرت علیؓ کی خدمت اقدس میں حاضر ہوئی اور عر ض کیا یا امیر المومنین ‘میری مدد فرمائیے ۔دنیا میری نظروں میں اندھیرہے ۔کچھ سمجھ میں نہیں آتا کیا کروں ۔آپؓ نے فرمایا ’’گھبرا مت ۔خدا پر بھروسا رکھ ‘اور بتا کیا مشکل ہے ؟‘‘عورت نے کہا ’’میرا کم سن بچہ نالے پر چڑ ھ گیا ہے ۔بہت بلایا ‘اشارے کیے ‘ڈرایا ‘دھمکایا ‘پیار سے کہا ‘لیکن وہ ایک نہیں سننتا ۔

اگر اسے وہیں چھوڑتی ہوں تو خدشہ کیا ‘یقین ہے کہ گر پڑے گا اور ہڈی پسلی

برابر ہوجائے گی ۔میں نے بہت بہلایا پھسلایا مگر وہ خطرے ہی کی طرف بڑھا جارہا ہے آپ مشکل کشا ہیں ‘واسطے خدا کے مجھ غریب کی مدد فرمایئے ۔دل کانپتا ہے کہ یہ ثمر محبت کہیں ضائع نہ ہو ۔ امیری المومنین نے ارشاد فرمایا ’’آسان تدبیر یہ ہے کہ اس کے ہم سن کسی اور بچے کو کوٹھے پر کھڑا کردو تاکہ تمہارا بچہ اپنے ہم جنس کو دیکھے اور نالے سے ہٹ کر اس کی طرف آجائے ‘کیونکہ ہم جنس اپنے ہم جنس سے بے تکلف اور محبوب ہوتا ہے‘

‘َاس عورت نے اس ارشادِعالی پر عمل کیا ۔جونہی اس کا ہم سن بچہ کوٹھے پر آیا ‘عورت کا بچہ فوراََ ہنسا اور خوش ہوتا ہوا نالے سے اتر آیا اور یوں اپنی جان گنوانے سے بچ گیا۔ اے عزیز ‘غور کر کہ حق تعالیٰ نے آدمی کی ہدایت کے لیے آدمیوں ہی میں سے رسول کیوں بھیجے ۔ اس لیےجسم کی کشش سے آدمی گمراہی اور کفر کے نالے میں گرنے سے بچے رہیں ۔نبی ؑ اس لیے خیر البشر ہیں اور آپ نے جو فرمایا کہ اے لوگو ‘میں تمہاری ہی مثل ایک بشر ہوں تو اس ارشاد کی حکمت بھی یہی ہے کہ لوگ رسول کو انسان اور آدمی دیکھ کر کھنچے چلے آئیں اور گمراہ نہ ہونے پائیں ۔آدمی کی جگہ اگر کوئی فرشتہ یا جن آتا تو یہ فریفتگی اور کشش نہ رہتی نیچے سکرول کریں اور زندگی بدلنے والی پوسٹس پڑھیں۔


loading...

دن کی زیادہ پڑھی گئیں پوسٹس‎