Android AppiOS App

بہترین زندگی کے راز, اسپیشل نفسیاتی مسائل کا حل , اپنی صحت بہتربنائیں, اسلام اورہم, ترقی کےراز, عملی زندگی کےمسائل اورحل, تاریخ سےسیکھیئے, سماجی وخاندانی مسائل, ازدواجی زندگی بہتربنائیں , گھریلومسائل, روزمرہ زندگی کےمسائل, گھریلوٹوٹکے اسلامی واقعات, کریئر, کونساپیشہ منتخب کریں, نوجوانوں کے مسائل , بچوں کی اچھی تربیت, بچوں کے مسائل , معلومات میں اضافہ , ہمارا پاکستان, سیاسی سمجھ بوجھ, کالم , طنز و مزاح, دلچسپ سائینسی معلومات, کاروبار کیسے کریں ملازمت میں ترقی کریں, غذا سے علاج, زندگی کےمسائل کا حل قرآن سے, بہترین اردو ادب, سیاحت و تفریح, ستاروں کی چال , خواتین کے لیے , مرد حضرات کے لیے, بچوں کی کہانیاں, آپ بیتی , فلمی دنیا, کھیل ہی کھیل , ہمارا معاشرہ اور اس کی اصلاح, سماجی معلومات, حیرت انگیز , مزاحیہ


کراچی کے قریب گہرے سمندر میں تیل کی تلاش کا کام مکمل، وزیراعظم کے مشیر ندیم بابر نے افسوسناک خبر سنادی‎

  ہفتہ‬‮ 18 مئی‬‮‬‮ 2019  |  22:47

وزیراعظم کے پٹرولیم کے معاون خصوصی ندیم بابر نے ایک نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے افسوسناک خبر سناتے ہوئے کہا کہ کراچی کے گہرے سمندر میں کیکڑا ون کے مقام پر تیل و گیس کے ذخائر نہیں مل سکے۔ وزیراعظم کے معاون خصوصی نے کہا کہ کیکڑا ون کے مقام پر کمپنی ای این آئی کی قیادت میں سمندر میں ڈرلنگ کا کام کیا گیا،ای این آئی کے

علاوہ امریکی کمپنی ایگزون، او جی ڈی سی اور پی پی ایل کا یہ جوائنٹ وینچر تھا۔ انہوں نے کہا کہ ٹیسٹنگ کے نتائج سے ڈی

جی پٹرولیم کنسیشنز کے آفس کو مطلع کر دیا گیا ہے۔واضح رہے کہ 5500 میٹر سے زیادہ گہرائی تک ڈرلنگ کی گئی، ڈرلنگ پر لاگت کا تخمینہ 100 ملین ڈالر سے زیادہ ہے، جو کمپنیوں نے اپنے وسائل سے خرچ کئے ہیں۔وزیراعظم کے معاون خصوصی ندیم بابر نے کہا کہ کیکڑا ون میں ڈرلنگ کا کام ترک کر دیا گیاہے۔

دن کی زیادہ پڑھی گئیں پوسٹس‎