Android AppiOS App

بہترین زندگی کے راز, اسپیشل نفسیاتی مسائل کا حل , اپنی صحت بہتربنائیں, اسلام اورہم, ترقی کےراز, عملی زندگی کےمسائل اورحل, تاریخ سےسیکھیئے, سماجی وخاندانی مسائل, ازدواجی زندگی بہتربنائیں , گھریلومسائل, روزمرہ زندگی کےمسائل, گھریلوٹوٹکے اسلامی واقعات, کریئر, کونساپیشہ منتخب کریں, نوجوانوں کے مسائل , بچوں کی اچھی تربیت, بچوں کے مسائل , معلومات میں اضافہ , ہمارا پاکستان, سیاسی سمجھ بوجھ, کالم , طنز و مزاح, دلچسپ سائینسی معلومات, کاروبار کیسے کریں ملازمت میں ترقی کریں, غذا سے علاج, زندگی کےمسائل کا حل قرآن سے, بہترین اردو ادب, سیاحت و تفریح, ستاروں کی چال , خواتین کے لیے , مرد حضرات کے لیے, بچوں کی کہانیاں, آپ بیتی , فلمی دنیا, کھیل ہی کھیل , ہمارا معاشرہ اور اس کی اصلاح, سماجی معلومات, حیرت انگیز , مزاحیہ


قمر زمان کائرہ کا بیٹا اسامہ کائرہ حادثے میں جاں بحق نہیں ہوا بلکہ اسے قتل کیا گیا، قاتل کون ہیں؟ معروف صحافی اقرار الحسن نے سنگین دعویٰ کر دیا

  پیر‬‮ 20 مئی‬‮‬‮ 2019  |  10:15

معروف صحافی اقرار الحسن نے دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ کا بیٹا اسامہ کائرہ حادثے سے نہیں بلکہ حفاظتی تدابیر اختیار نہ کرنے والی کار ساز کمپنیوں کی وجہ سے قتل ہوا ہے۔ انہوں نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں بتایا کہ ہفتہ پہلے جرمنی میں ان کے ایک دوست کے بیٹے کا ایکسیڈنٹ ہوا، گاڑی لگتے ہی ائیر بیگز کھل گئے،

 جب تک ماں باپ ہسپتال پہنچتے بیٹا اپنے پیروں پر چل کر باہر آ رہا تھا، کائرہ صاحب کا بیٹا اور روزانہ سڑکوں پر مرنے والے حادثے میں نہیں

مرتے، انہیں قتل کیا جاتا ہے اور قاتل ہیں مہنگی لیکن گھٹیا کاریں بنانے والے۔ اقرار الحسن کے اس ٹوئٹ نے گزشتہ روز سے ایک نئی بحث چھیڑ دی ہے۔ ایک اور صحافی احتشام الحق نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہا کہ رپورٹ کے مطابق اگر قمر زمان کائرہ کے بیٹے کی گاڑی کا ائیر بیگ کھل جاتا تو آج ان کے بیٹے اور ہزاروں پاکستانی جو روز زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھتے ہیں وہ ہزاروں جانیں بچ سکتی ہیں اگر یہ کچرا اور کاغذ نما گاڑیوں پر پابندی لگا دی جائے جن کی قیمت لاکھوں میں ہے کوئی اس مافیا کے خلاف بھی بولیں۔

دن کی زیادہ پڑھی گئیں پوسٹس‎