Android AppiOS App

بہترین زندگی کے راز, اسپیشل نفسیاتی مسائل کا حل , اپنی صحت بہتربنائیں, اسلام اورہم, ترقی کےراز, عملی زندگی کےمسائل اورحل, تاریخ سےسیکھیئے, سماجی وخاندانی مسائل, ازدواجی زندگی بہتربنائیں , گھریلومسائل, روزمرہ زندگی کےمسائل, گھریلوٹوٹکے اسلامی واقعات, کریئر, کونساپیشہ منتخب کریں, نوجوانوں کے مسائل , بچوں کی اچھی تربیت, بچوں کے مسائل , معلومات میں اضافہ , ہمارا پاکستان, سیاسی سمجھ بوجھ, کالم , طنز و مزاح, دلچسپ سائینسی معلومات, کاروبار کیسے کریں ملازمت میں ترقی کریں, غذا سے علاج, زندگی کےمسائل کا حل قرآن سے, بہترین اردو ادب, سیاحت و تفریح, ستاروں کی چال , خواتین کے لیے , مرد حضرات کے لیے, بچوں کی کہانیاں, آپ بیتی , فلمی دنیا, کھیل ہی کھیل , ہمارا معاشرہ اور اس کی اصلاح, سماجی معلومات, حیرت انگیز , مزاحیہ


سہارا تو ہی تھا بیٹامیرے ان بوڑھے ہاتھوں کا۔۔۔!!! بیٹے کی رسم قل پر قمر زمان کائرہ کا صبر جواب دے گیا ایسی نظم شیئر کر دی کہ آپ کی بھی آنکھوں سے آنسو نکل پڑیں گے

  پیر‬‮ 20 مئی‬‮‬‮ 2019  |  10:39

پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما قمر زمان کائرہ کے بیٹے اسامہ قمر کی رسم قل لالہ موسیٰ میں ادا کردی گئی اس موقع پر کثیر تعداد میں سیاسی وسماجی شخصیات نے شرکت کی، سابق وزیر اطلاعات قمر زمان کائرہ اس موقع پر غم سے نڈھا ل نظر آئے، انہوں نے ٹوئٹر پر ایک نظم شیئر کی کہ آپ کی بھی آنکھوں سے آنسو نکل پڑیں گے ۔ سہارا تُو ہی تھا بیٹا

میرے ان بوڑھے ہاتھوں کا ابھی تو ہاتھ جوڑے تھے تیری لمبی عمر مانگی تھی بتا ان کانپتے ہاتھوں سے جواں سالہ کی تربت پہ

میں مٹی ’خاک‘ ڈالوں گا ۔اس سے پہلے پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما قمر زمان کائرہ کا اپنے بیٹے کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے کہناتھا کہ اسامہ ہمیشہ گھر والوں کو بتا کر کچھ کرتا تھا لیکن آخری سفر پر جاتے ہوئے ہمیں بتا کر نہیں گیا۔ ان کے 3بچے ہیںبڑی بیٹی کی شادی ہو چکی ہے جبکہ بڑا بیٹا پنجاب یونیورسٹی میں آخری سمسٹر کا طالب علم ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اسامہ گورنمٹ کالج کا طالب تھا اور وہ بہت حساس طبیعت کا مالک تھا۔وہ اپنی دادی اور والدہ کے پاؤں دباتا تھا اور اگر اسے چائے کے لیے کہا جاتا تو کسی ملازم کو کہنے کی بجائے خود بنا لاتا تھا۔ انہوں نے کہا کہ وہ بہت عاجز طبیعت کا مالک تھا اور اسے سیاست سے کوئی دلچسپی نہیں تھی جبکہ وہ بچپن میں ڈاکٹر بننا چاہتا تھا۔ یاد رہے کہ اسامہ جمعہ کو کار حادثے میں دوست سمیت جاں بحق ہو گئے تھے ۔

دن کی زیادہ پڑھی گئیں پوسٹس‎