Android AppiOS App

بہترین زندگی کے راز, اسپیشل نفسیاتی مسائل کا حل , اپنی صحت بہتربنائیں, اسلام اورہم, ترقی کےراز, عملی زندگی کےمسائل اورحل, تاریخ سےسیکھیئے, سماجی وخاندانی مسائل, ازدواجی زندگی بہتربنائیں , گھریلومسائل, روزمرہ زندگی کےمسائل, گھریلوٹوٹکے اسلامی واقعات, کریئر, کونساپیشہ منتخب کریں, نوجوانوں کے مسائل , بچوں کی اچھی تربیت, بچوں کے مسائل , معلومات میں اضافہ , ہمارا پاکستان, سیاسی سمجھ بوجھ, کالم , طنز و مزاح, دلچسپ سائینسی معلومات, کاروبار کیسے کریں ملازمت میں ترقی کریں, غذا سے علاج, زندگی کےمسائل کا حل قرآن سے, بہترین اردو ادب, سیاحت و تفریح, ستاروں کی چال , خواتین کے لیے , مرد حضرات کے لیے, بچوں کی کہانیاں, آپ بیتی , فلمی دنیا, کھیل ہی کھیل , ہمارا معاشرہ اور اس کی اصلاح, سماجی معلومات, حیرت انگیز , مزاحیہ


سوشل میڈیا پر شادی سیکنڈل کی گونج لیکن چین سے ایک پاکستانی دلہن نے ویڈیو پیغام جاری کردیا،جانتے ہیں اپنے چینی شوہر کے بارے میں کیا کہا؟

  پیر‬‮ 20 مئی‬‮‬‮ 2019  |  12:35

شادی سیکنڈل میں نیا موڑ، پاکستانی لڑکی حنا پطرس نے اپنے چینی شوہر کے ہمراہ ویڈیو پیغام جاری کردیا۔ چین کے سفارت کار لیجیان زہآؤ نے ٹویٹر پر مینگورہ کی رہائشی پاکستانی خاتون حنا پطرس کا اپنے چینی شوہر کے ہمراہ ویڈیو بیان جاری کیا ۔ جس میں خاتون کا کہنا تھا کہ وہ چین میں بہت خوش ہیں اور سسرالیوں سمیت ہر جگہ انہیں عزت و تکریم سے نوازا جاتا ہے۔

ویڈیو میں پاکستانی خاتون نے کہا کہ میرا نام حنا پطرس ہے اور میں پاکستان سے تعلق رکھتی ہوں۔میں مینگورہ سوات کی رہائشی ہوں۔ میری

شادی چینی باشندے کے ساتھ ہوئی ہے جن کا نام وانگ ٹن چوئن ہے۔ میری شادی کو تقریباً پانچ ماہ ہونے والے ہیں، اللہ کا شکر ہے کہ ابھی تک سب کچھ ٹھیک جا رہا ہے۔ میں بہت خوش ہوں ، میرے سسرالی بہت اچھے ہیں۔ میرے شوہر میرا بہت خیال رکھتے ہیں۔میں جب سے یہاں آئی ہوں،مجھے محسوس ہی نہیں ہوا کہ میں باہر سے آئی ہوں، مجھے امید ہے کہ میں آگے بھی خوش رہوں گے۔ چینی سفارت کار نے پاکستانی خاتون کی ویڈیو جاری کرتے ہوئے

اپنے ٹویٹر پیغام میں لکھا کہ غیر قانونی شادی کے دھندے میں ملوث ہر شخص کو سخت سے سخت سزا دی جائے گی تاہم اب تک کی تحقیقات میں پاکستانی لڑکیوں کی کے اعضاء چوری کرنے کی خبریں جھوٹی ثابت ہوئیں اور اس حوالے سے کسی قسم کے شواہد نہیں ملے۔واضح رہے کہ کچھ کیسز ایسے سامنے آئے ہیں جہاں پر چینی شوہروں نے اپنی پاکستانی بیویوں سے غیر انسانی سلوک کیا۔جس کے بعد کچھ گرفتاریاں بھی عمل میں آچکی ہیں ۔