Android AppiOS App

بہترین زندگی کے راز, اسپیشل نفسیاتی مسائل کا حل , اپنی صحت بہتربنائیں, اسلام اورہم, ترقی کےراز, عملی زندگی کےمسائل اورحل, تاریخ سےسیکھیئے, سماجی وخاندانی مسائل, ازدواجی زندگی بہتربنائیں , گھریلومسائل, روزمرہ زندگی کےمسائل, گھریلوٹوٹکے اسلامی واقعات, کریئر, کونساپیشہ منتخب کریں, نوجوانوں کے مسائل , بچوں کی اچھی تربیت, بچوں کے مسائل , معلومات میں اضافہ , ہمارا پاکستان, سیاسی سمجھ بوجھ, کالم , طنز و مزاح, دلچسپ سائینسی معلومات, کاروبار کیسے کریں ملازمت میں ترقی کریں, غذا سے علاج, زندگی کےمسائل کا حل قرآن سے, بہترین اردو ادب, سیاحت و تفریح, ستاروں کی چال , خواتین کے لیے , مرد حضرات کے لیے, بچوں کی کہانیاں, آپ بیتی , فلمی دنیا, کھیل ہی کھیل , ہمارا معاشرہ اور اس کی اصلاح, سماجی معلومات, حیرت انگیز , مزاحیہ


امریکہ ورلڈ ٹریڈ سنٹر کی طرح صرف ایک وار سے نیست نابود ہوجائیگا ٹرمپ حکومت یہ دھمکی کس نے دیدی ، پورے امریکا میں ہلچل مچ گئی

  پیر‬‮ 20 مئی‬‮‬‮ 2019  |  12:47

ایران کی سپاہِ پاسداران انقلاب کے کمانڈر میجر جنرل حسین سلامی نے کہا ہے کہ ان کے ملک کی اس وقت امریکا اور اسلامی جمہوریہ کے دشمنوں کے ساتھ سراغرسانی کی مکمل جنگ جاری ہے۔اس جنگ میں سائبر اور فوجی کارروائیاں بھی شامل ہیں۔ امریکا تو ورلڈ ٹریڈ سنٹر کی طرح صرف ایک وار کی مار ہے۔ایران کی خبررساں ایجنسی کے مطابق میجر جنرل حسین سلامی نے ایک بیان میں کہا کہ ہماری امریکا اور

اسلامی جمہوریہ کے دشمنوں کے ساتھ بیک وقت نفسیاتی جنگ سائبر کارروائیاں، سفارتی اور فوجی محاذ وں پر کارروائیاں جاری ہیں۔اس کے

علاوہ خوف وہراس پھیلانے کا سلسلہ جاری ہے۔ایرانی کمانڈر نے کہا کہ امریکی اس وقت سخت خطرے سے دوچار ہیں۔امریکا اپنی طاقت کھو چکا ہے۔ وہ اگرچہ طاقتور دکھائی دیتا ہے لیکن حقیقت میں وہ زبوں حال ہے۔اس کی کہانی بھی ورلڈ ٹریڈ سنٹر ایسی ہے جو صرف ایک حملے ہی میں دھڑام سے نیچے آگرا تھا۔

دن کی زیادہ پڑھی گئیں پوسٹس‎