Android AppiOS App

بہترین زندگی کے راز, اسپیشل نفسیاتی مسائل کا حل , اپنی صحت بہتربنائیں, اسلام اورہم, ترقی کےراز, عملی زندگی کےمسائل اورحل, تاریخ سےسیکھیئے, سماجی وخاندانی مسائل, ازدواجی زندگی بہتربنائیں , گھریلومسائل, روزمرہ زندگی کےمسائل, گھریلوٹوٹکے اسلامی واقعات, کریئر, کونساپیشہ منتخب کریں, نوجوانوں کے مسائل , بچوں کی اچھی تربیت, بچوں کے مسائل , معلومات میں اضافہ , ہمارا پاکستان, سیاسی سمجھ بوجھ, کالم , طنز و مزاح, دلچسپ سائینسی معلومات, کاروبار کیسے کریں ملازمت میں ترقی کریں, غذا سے علاج, زندگی کےمسائل کا حل قرآن سے, بہترین اردو ادب, سیاحت و تفریح, ستاروں کی چال , خواتین کے لیے , مرد حضرات کے لیے, بچوں کی کہانیاں, آپ بیتی , فلمی دنیا, کھیل ہی کھیل , ہمارا معاشرہ اور اس کی اصلاح, سماجی معلومات, حیرت انگیز , مزاحیہ


اسحاق ڈار کو خبریں پہنچانے والے وزارت خزانہ کے اہم افسران پکڑے گئےٗ ملک کو کس طرح نقصان پہنچایا گیا؟ سنسنی خیز انکشافات

  پیر‬‮ 20 مئی‬‮‬‮ 2019  |  21:52

سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈارکو خبریں پہنچانے والے وزارت خزانے کے اہم افسران پکڑے گئے، نئے مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ نے آپریشن کلین اپ کا آغاز کر دیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا وزارت خزانہ کے اندر ایک گروپ تھا جو وقت سے پہلے اسد عمر اور کابینہ کے فیصلے اسحاق ڈار کو پہنچاتا تھا،

 لندن میں بیٹھ کر اسحاق ڈار اسٹاک مارکیٹ میں ہر اطلاع پہنچا دیتے تھے۔ اطلاع پہنچا دینے والے ان افسران کو مشیر خزانہ حفیظ شیخ نے عہدے سے ہٹا دیا ہے، ہٹائے جانے والے افسران میں اسپیشل

اسسٹنٹ ٹو وزیر خزانہ بھی شامل ہیں، ان کے علاوہ ڈپٹی سیکرٹری ٹو وزیر خزانہ، ایس او ٹو وزیر خزانہ بھی اسحاق ڈار کی ٹیم کا حصہ تھے، گزشتہ نو ماہ کے دوران ان تینوں اشخاص نے ہر فیصلہ وقت سے پہلے سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو ہر فیصلہ پہنچایا۔ ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ ان سرکاری ملازمین نے معیشت اور تحریک انصاف کی حکومت کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا ہے۔

دن کی زیادہ پڑھی گئیں پوسٹس‎