Android AppiOS App

بہترین زندگی کے راز, اسپیشل نفسیاتی مسائل کا حل , اپنی صحت بہتربنائیں, اسلام اورہم, ترقی کےراز, عملی زندگی کےمسائل اورحل, تاریخ سےسیکھیئے, سماجی وخاندانی مسائل, ازدواجی زندگی بہتربنائیں , گھریلومسائل, روزمرہ زندگی کےمسائل, گھریلوٹوٹکے اسلامی واقعات, کریئر, کونساپیشہ منتخب کریں, نوجوانوں کے مسائل , بچوں کی اچھی تربیت, بچوں کے مسائل , معلومات میں اضافہ , ہمارا پاکستان, سیاسی سمجھ بوجھ, کالم , طنز و مزاح, دلچسپ سائینسی معلومات, کاروبار کیسے کریں ملازمت میں ترقی کریں, غذا سے علاج, زندگی کےمسائل کا حل قرآن سے, بہترین اردو ادب, سیاحت و تفریح, ستاروں کی چال , خواتین کے لیے , مرد حضرات کے لیے, بچوں کی کہانیاں, آپ بیتی , فلمی دنیا, کھیل ہی کھیل , ہمارا معاشرہ اور اس کی اصلاح, سماجی معلومات, حیرت انگیز , مزاحیہ


پاکستان میں بارشوں کا رواں سال کا سب سے طاقتور سلسلہ برسنے کوتیار،طوفان اور بگولے بھی آسکتے ہیں،محکمہ موسمیات نے الرٹ جاری کردیا‎

  پیر‬‮ 20 مئی‬‮‬‮ 2019  |  22:17

محکمہ موسمیات نے الرٹ جاری کیا ہے کہ آئندہ 48 گھنٹوں کے دوران رواں سال کا طاقتور طوفان و بادوباراں کا سلسلہ ملک کے 70فیصد حصے سے ہو کر گزرے گا جبکہ ملک میں شدید آندھی، طوفانی بارشوں اورژالہ باری کا سلسلہ شروع ہوسکتا ہے،گرج چمک کیساتھ طوفان اور ہوا کے بگولے بھی آسکتے ہیں۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شہری جتنا جلدی ہو سکے حفاظت کرلیں کیونکہ شدید طوفانی ہواؤں کے ساتھ متاثر کرنے والی سیلابی بارش، ژالہ باری کے باعث شدید موسمی حالات پیدا ہو سکتے ہیں۔ یعنی آندھی، طوفانی بارش، شدید گرج چمک، سیلابی بارش،

ژالہ باری، گرج چمک کے ساتھ طوفان اور ہوا کے بگولے بن سکتے ہیں، ہواں کا شدید کم دبا پیر اور منگل کے دوران اس سال کا سب سے طاقتورور سلسلہ پاکستان کے 70 فیصد حصے سے ہو کے گزرے گا، پیر کو ایک طاقتور ور مغربی ہواؤں کا سلسلہ ملک میں ایران کے راستے داخل ہوگا اور ایک ہوا کا کم دبا خلیج فارس میں بن چکا جو پاکستان کے نزدیک آتے ہی شدید ہوا کے کم دبا میں تبدیل ہوجائیگا، یہ اس سال کا سب سے طاقتور ور, اور 2013 کے بعد, آنے والا, سب سے طاقتور سلسلہ ہوگا ،

یہ مغربی ہواں کا شدید کم دبا پیر اور منگل کے دوران پاکستان سے ہوکے گزرے گا، سب سے پہلے شمال بلوچستان سے گزرتا ہوا شمالی سندھ کے اوپر آئے گا جو جنوبی پنجاب، وسطی پنجاب پھر شمالی پنجاب میں برستا ہوا ہندوستان کے شمال مغربی ریاستوں میں جا کہ ختم ہو جائیگا۔ اس سلسلہ سے سعودی عرب کی شمالی ریاستیں، ایران کے 80 فیصد حصہ، متحدہ عرب امارات، افغانستان کا 90 فیصد حصہ، پاکستان کا 70 فیصد حصہ، ہندوستان کا 30 فیصد حصہ اس طاقتور مغربی سلسلہ سے شدید متاثر ہونے والا ہے ۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ان بتائے ہوئے علاقوں میں شدید موسمی حالات یعنی آندھی، طوفانی بارش، شدید گرج چمک، سیلابی بارش، ژالہ باری، گرج چمک کے ساتھ طوفان اور ہوا کے بگولے بن سکتے ہیں، محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ تک موسمی حالات ان دنوں میں انتہائی خطرناک حد تک رہیں گے، اور یہ سسٹم اپنے عروج پر پیر کی دوپہر تک آجائے گا، اور شدید آندھیاں، ژالہ باری، شدید گرج چمک کے ساتھ طوفان آسکتے ہیں۔