Android AppiOS App

بہترین زندگی کے راز, اسپیشل نفسیاتی مسائل کا حل , اپنی صحت بہتربنائیں, اسلام اورہم, ترقی کےراز, عملی زندگی کےمسائل اورحل, تاریخ سےسیکھیئے, سماجی وخاندانی مسائل, ازدواجی زندگی بہتربنائیں , گھریلومسائل, روزمرہ زندگی کےمسائل, گھریلوٹوٹکے اسلامی واقعات, کریئر, کونساپیشہ منتخب کریں, نوجوانوں کے مسائل , بچوں کی اچھی تربیت, بچوں کے مسائل , معلومات میں اضافہ , ہمارا پاکستان, سیاسی سمجھ بوجھ, کالم , طنز و مزاح, دلچسپ سائینسی معلومات, کاروبار کیسے کریں ملازمت میں ترقی کریں, غذا سے علاج, زندگی کےمسائل کا حل قرآن سے, بہترین اردو ادب, سیاحت و تفریح, ستاروں کی چال , خواتین کے لیے , مرد حضرات کے لیے, بچوں کی کہانیاں, آپ بیتی , فلمی دنیا, کھیل ہی کھیل , ہمارا معاشرہ اور اس کی اصلاح, سماجی معلومات, حیرت انگیز , مزاحیہ


شوہر کا شادی کی پہلی رات بیوی پر رعب قائم کرنے کیلئے انوکھا اقدام ،ایسا کیا کام کیا کہ دلہن کوہسپتال داخل کرانا پڑ گیا؟‎

  منگل‬‮ 21 مئی‬‮‬‮ 2019  |  11:08

مصر میں ایک شخص نے اپنی نئی نویلی دلہن کو سر پر ڈنڈا مار کر زخمی کر دیا جس کے بعد وہ بے ہوش ہو گئی۔ ملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق شوہر کا شادی کی پہلی رات بیوی پر رعب قائم کرنے کے لیے انوکھا اقدام دیکھنے میں آیا ہے۔ جہاں اس نے شادی کی پہلی رات ہی بیوی پر تھپڑوں کی بارش کر دی اور سر میں ڈنڈا دے مارا جسے زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔ دولہے نے پولیس کو ابتدائی اعترافی بیان میں کہا ہے کہ

میری ماں نے

مجھے تاکید کی تھی کہ اپنی بیوی کو پہلے ہی دن قابو میں رکھنا ہے ، دولہے نے مزید بتایا کہ میری ماں نے مجھے کہا تھا کہ تمہارے بھائیوں نے ایسا نہیں کیا اور یہی وجہ ہے کہ ان کی بیویاں اپنے شوہروں کی ایک نہیں سنتی۔دولہے نے بتایا کہ اس نے گھر لاتے ہی دلہن کو تین تھپڑ رسید کیے جس کے جواب میں دلہن نے بھی ایک دو تھپڑ مجھے مارے ،جس پر مجھے اشتعال آگیا اور کچن میں گیا اور لوہے کا ڈنڈا پکڑ کر اس کے سر پر دے مارا۔پولیس کا کہنا ہے کہ دلہن کو عروسی جوڑے میں اسپتال لایا گیا جہاں ڈاکٹرز نے بتایا کہ دلہن کو سنگین فریکچرز آئے ہیں۔

دن کی زیادہ پڑھی گئیں پوسٹس‎