Android AppiOS App

بہترین زندگی کے راز, اسپیشل نفسیاتی مسائل کا حل , اپنی صحت بہتربنائیں, اسلام اورہم, ترقی کےراز, عملی زندگی کےمسائل اورحل, تاریخ سےسیکھیئے, سماجی وخاندانی مسائل, ازدواجی زندگی بہتربنائیں , گھریلومسائل, روزمرہ زندگی کےمسائل, گھریلوٹوٹکے اسلامی واقعات, کریئر, کونساپیشہ منتخب کریں, نوجوانوں کے مسائل , بچوں کی اچھی تربیت, بچوں کے مسائل , معلومات میں اضافہ , ہمارا پاکستان, سیاسی سمجھ بوجھ, کالم , طنز و مزاح, دلچسپ سائینسی معلومات, کاروبار کیسے کریں ملازمت میں ترقی کریں, غذا سے علاج, زندگی کےمسائل کا حل قرآن سے, بہترین اردو ادب, سیاحت و تفریح, ستاروں کی چال , خواتین کے لیے , مرد حضرات کے لیے, بچوں کی کہانیاں, آپ بیتی , فلمی دنیا, کھیل ہی کھیل , ہمارا معاشرہ اور اس کی اصلاح, سماجی معلومات, حیرت انگیز , مزاحیہ


ایک لڑکی سے کئی ماہ تک ٹیلیفون پر باتیں ہوئیں، ملاقات میں کون نکلا؟

  بدھ‬‮ 22 مئی‬‮‬‮ 2019  |  16:52

سابق کپتان شاہد خان آفریدی نے اپنی آپ بیتی ’’گیم چینجر ‘‘ میں ذاتی زندگی سے متعلق بھی دلچسپ واقعات بیان کیے ہیں جس میں ان کی جوانی کے دور کے قصے بھی شامل ہیں۔کرکٹ کے نئے دنوں کا ذکر کرتے ہوئے آفریدی نے کتاب میں لکھا ہے کہ شروع سے ہی پارٹی کرنے کا شوق تھا،

دورہ آسٹریلیا میں نائٹ کلب گیا تو ساری رات لڑکی سے باتیں کیں۔آفریدی نے دل ٹوٹنے کاواقعہ شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ 90 کی دہائی میں ایک لڑکی سے فون پر بات کرتا تھا، اس دور میں موبائل نئے تھے

اور بہت مہنگے تھے۔ اس لڑکی کی آواز سننے کیلئے پیسے بھی بہت اڑائے اور کئی مہینوں تک فون پر بات کرنے کے بعد ملنے کاپلان بنایا۔شاہد آفریدی نے ڈراپ سین لکھا کہ جب ملاقات ہوئی تو وہ لڑکا نکلاجو لڑکی بن کر مجھ سے باتیں کرتا تھا،اس وقت مجھے بہت شرمندگی ہوئی۔جوانی کا ایک اور دلچسپ قصہ آفریدی نے یوں بیان کیا کہ ایک بار خاتون دلہن کے لباس میں میرے گھر پہنچ گئیں اورمجھ سے شادی کی ضد کرنے لگی، انہوں نے میرا ہاتھ پکڑلیا اور کہا چلو مسجد چل کر نکاح کرلیتے ہیں۔

دن کی زیادہ پڑھی گئیں پوسٹس‎