Android AppiOS App

بہترین زندگی کے راز, اسپیشل نفسیاتی مسائل کا حل , اپنی صحت بہتربنائیں, اسلام اورہم, ترقی کےراز, عملی زندگی کےمسائل اورحل, تاریخ سےسیکھیئے, سماجی وخاندانی مسائل, ازدواجی زندگی بہتربنائیں , گھریلومسائل, روزمرہ زندگی کےمسائل, گھریلوٹوٹکے اسلامی واقعات, کریئر, کونساپیشہ منتخب کریں, نوجوانوں کے مسائل , بچوں کی اچھی تربیت, بچوں کے مسائل , معلومات میں اضافہ , ہمارا پاکستان, سیاسی سمجھ بوجھ, کالم , طنز و مزاح, دلچسپ سائینسی معلومات, کاروبار کیسے کریں ملازمت میں ترقی کریں, غذا سے علاج, زندگی کےمسائل کا حل قرآن سے, بہترین اردو ادب, سیاحت و تفریح, ستاروں کی چال , خواتین کے لیے , مرد حضرات کے لیے, بچوں کی کہانیاں, آپ بیتی , فلمی دنیا, کھیل ہی کھیل , ہمارا معاشرہ اور اس کی اصلاح, سماجی معلومات, حیرت انگیز , مزاحیہ


چیئرمین نیب پر الزام لگانے والا گروہ بے نقاب، بلیک میلنگ کی کوشش کرنیوالی طیبہ اور اس کے شوہر فاروق کی ایک اور ویڈیو سامنے آ گئی، رنگے ہاتھوں پکڑے گئے

  ہفتہ‬‮ 25 مئی‬‮‬‮ 2019  |  10:35

چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال پر الزام لگانے والا گروہ بے نقاب ہونے لگا، چیئرمین نیب پر الزام لگانے والی طیبہ اور اس کے شوہر کی ایک ویڈیو منظر عام پر آ گئی ہے، اس ویڈیو میں طیبہ اور اس کا خاوند رقم نہ دینے پر شہری کو تشدد کا نشانہ بنا رہے ہیں، ایک نجی ٹی وی چینل چیئرمین نیب پر الزام لگانے والے گروہ

کی تھانے میں شہری پر تشدد کی ویڈیو سامنے لے آیا۔ چار ماہ قبل طیبہ اور اس کے خاوند نے فاروق نے ایک شہری کو چنیوٹ سے اغوا کیا اور

وہاں پر ایک مقامی تھانے میں لے جا کر اسے تشدد کا نشانہ بنایا تھا۔ ٹی وی ذرائع کے مطابق سردار اعظم رشید کے ساتھ بھی ان لوگوں نے فراڈ کیا ہے، دھوکہ دہی سے ان سے ان لوگوں نے 24 لاکھ روپے لیے تھے، سردار اعظم رشید نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ چنیوٹ میں ایک شخص کو ان لوگوں نے باہر بھجوانے کا جھانسہ دیا لیکن اس نے پیسے نہ دیے تو اس کے بعد ان لوگوں نے اسے اغوا کیا، نجی ٹی وی چینل نے اغوا کرنے اور تشدد کی ویڈیو جاری کر دی ہے۔ ان کے ساتھ ایس ایچ او اور ڈی پی او تک ملوث ہیں، ذرائع نے انکشاف کیا کہ مقامی ایم پی اے بھی ان کے ساتھ ملوث ہے اور یہ ایک بین الاقوامی گروہ ہے اور مطالبہ کیا گیا کہ ان کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے۔ دوسری جانب نیب نے چیئرمین نیب اور خاتون کی آڈیو ویڈیو تنازع خبر کی سختی سے تردید کرتے ہوئے کہا کہ

یہ خبر جھوٹ پر مبنی ہیں یہ بلیک میلر کا گروپ ہے جس کا مقصد نیب اور چیئرمین نیب کی ساکھ کومجروح کرنا ہے نیب کی جانب سے جاری بیان کے مطابق نجی ٹی وی پر چیئرمین نیب کے حوالے سے چلنے والی خبر میں کوئی صداقت نہیں یہ خبر من گھڑت اور جھوٹ پر مبنی ہے یہ بلیک میلر گروپ نیب اور چیئرمین نیب کی ساکھ کو مجروح کرنا چاہتا تھا نیب نے تمام دباؤ کے باوجود بلیک میلر گروپ کے دو افراد کو گرفتار کیا اور ریفرنس کی منظوری دی نیب کے مطابق اس بلیک میلر گروپ کے خلاف ملک کے مختلف حصوں میں 42 ایف آئی آرز درج ہیں جن میں بلیک میلنگ‘ اغواء برائے تاوان‘ عوام کو لوٹنے‘ جعلی افسر بن کر سرکاری اور پرائیویٹ افراد کو بلیک میل کرکے کروڑوں روپے لوٹنے کے مقدمات شامل ہیں۔

دن کی زیادہ پڑھی گئیں پوسٹس‎