Android AppiOS App

بہترین زندگی کے راز, اسپیشل نفسیاتی مسائل کا حل , اپنی صحت بہتربنائیں, اسلام اورہم, ترقی کےراز, عملی زندگی کےمسائل اورحل, تاریخ سےسیکھیئے, سماجی وخاندانی مسائل, ازدواجی زندگی بہتربنائیں , گھریلومسائل, روزمرہ زندگی کےمسائل, گھریلوٹوٹکے اسلامی واقعات, کریئر, کونساپیشہ منتخب کریں, نوجوانوں کے مسائل , بچوں کی اچھی تربیت, بچوں کے مسائل , معلومات میں اضافہ , ہمارا پاکستان, سیاسی سمجھ بوجھ, کالم , طنز و مزاح, دلچسپ سائینسی معلومات, کاروبار کیسے کریں ملازمت میں ترقی کریں, غذا سے علاج, زندگی کےمسائل کا حل قرآن سے, بہترین اردو ادب, سیاحت و تفریح, ستاروں کی چال , خواتین کے لیے , مرد حضرات کے لیے, بچوں کی کہانیاں, آپ بیتی , فلمی دنیا, کھیل ہی کھیل , ہمارا معاشرہ اور اس کی اصلاح, سماجی معلومات, حیرت انگیز , مزاحیہ


امیتابھ بچن کا ٹویٹر اکاؤنٹ ہیک، وزیراعظم عمران خان کی تصویر چسپاں‎ ،ہیکرز کون نکلے؟سراغ مل گیا‎

  منگل‬‮ 11 جون‬‮ 2019  |  11:47

ہیکرز نے بھارت کے لیجنڈ اداکار امیتابھ بچن کا ٹویٹر اکاؤنٹ ہیک کرکے وہاں وزیراعظم عمران خان کی تصویر لگادی۔اکاؤنٹ ہیک ہونے کے بعد ڈسپلے تصویر میں امیتابھ بچن کی تصویر کی جگہ وزیرِ اعظم پاکستان عمران خان کی تصویر لگادی گئی ساتھ ہی یہ عبارت بھی تحریر کردی گئی۔ بعد ازاں ایک ٹویٹ سے ظاہر ہوتا ہے

کہ یہ کام ترکی کی ہیکروں نے کیا ہے۔ سب سے اوپر کی ٹویٹ میں ترکی سائبر آرمی کا لوگو دیکھا جاسکتا ہے اور اس ٹویٹ میں لکھا ہے کہ یہ پوری دنیا کے لیے ایک پیغام ہے کہ

ہم آئس لیںڈ کی جانب سے ترکی فٹبالروں کے ساتھ برے سلوک کی مذمت کرتے ہیں۔ ہم نرمی سے تو بولتے ہیں لیکن ساتھ میں ایک چھڑی بھی رکھتے ہیں اور وہاں ایک بڑے سائبر حملے سے آپ کو آگاہ کر رہے ہیں۔ہیکروں کی جانب سے کی گئی ایک اور ٹویٹ میں بھارت کی جانب سے مسلمانوں پر کیے گئے مظالم پر بھی بات کی گئی ہے۔ ٹویٹ میں تحریر ہے کہ بھارت جو ماہِ رمضان میں روزہ دار مسلمانوں پر حملے کررہا ہے

وہ امت پر حملہ کررہا ہے اور وہ بھی اس دور میں جبکہ بھارتی مسلمان ہم پر بھروسہ کرتے ہیں اور اس کے بعد عبدالحمید لکھا ہے۔تاہم چند گھنٹوں بعد ہی امیتابھ بچن کا ٹویٹر اکاؤنٹ بحال کردیا گیا اور ٹویٹس ڈیلیٹ کردی گئیں۔واضح رہے کہ امیتابھ بچن ٹویٹر پر بھی انتہائی مقبول اداکار ہیں جن کے فالوورز کی تعداد 3 کروڑ 70 لاکھ سے بھی زائد ہے۔

دن کی زیادہ پڑھی گئیں پوسٹس‎