Android AppiOS App

بہترین زندگی کے راز, اسپیشل نفسیاتی مسائل کا حل , اپنی صحت بہتربنائیں, اسلام اورہم, ترقی کےراز, عملی زندگی کےمسائل اورحل, تاریخ سےسیکھیئے, سماجی وخاندانی مسائل, ازدواجی زندگی بہتربنائیں , گھریلومسائل, روزمرہ زندگی کےمسائل, گھریلوٹوٹکے اسلامی واقعات, کریئر, کونساپیشہ منتخب کریں, نوجوانوں کے مسائل , بچوں کی اچھی تربیت, بچوں کے مسائل , معلومات میں اضافہ , ہمارا پاکستان, سیاسی سمجھ بوجھ, کالم , طنز و مزاح, دلچسپ سائینسی معلومات, کاروبار کیسے کریں ملازمت میں ترقی کریں, غذا سے علاج, زندگی کےمسائل کا حل قرآن سے, بہترین اردو ادب, سیاحت و تفریح, ستاروں کی چال , خواتین کے لیے , مرد حضرات کے لیے, بچوں کی کہانیاں, آپ بیتی , فلمی دنیا, کھیل ہی کھیل , ہمارا معاشرہ اور اس کی اصلاح, سماجی معلومات, حیرت انگیز , مزاحیہ


حمزہ شہباز بھی گرفتار

  منگل‬‮ 11 جون‬‮ 2019  |  12:43

لاہور ہائیکورٹ نے حمزہ شہباز کی عبوری ضمانت میں مزید توسیع کی درخواست مسترد کردی جس کے بعد نیب کی ٹیم نے انہیں حراست میں لے لیا۔جیو نیوز کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز آمدن سے زائد اثاثے، رمضان شوگر ملز اور منی لانڈرنگ کیس کی سماعت کے

 سلسلے میں لاہور ہائیکورٹ میں پیش ہوئے۔ لاہور ہائیکورٹ کے 2 رکنی بینچ نے سماعت کی تو نیب کے ایڈیشنل پراسیکیوٹر جنرل جہانزیب بھروانہ نے مؤقف اپنایا کہ حمزہ شہباز کے اثاثے آمدن سے مطابقت نہیں رکھتے، حمزہ اور ان

کی فیملی نے منی لانڈرنگ کی۔عدالت نے نیب کے ایڈیشنل پراسیکیوٹر کے دلائل سننے کے بعد حمزہ شہباز کی عبوری ضمانت میں مزید توسیع کی درخواست مسترد کردی۔دورانِ سماعت نیب کی ایک ٹیم عدالت میں موجود تھی جس نے ضمانت مسترد ہونے پر لیگی رہنما کو حراست میں لے لیا۔پارٹی کارکنوں کی جانب سے احتجاج شروع کردیا گیا ہے ۔

دن کی زیادہ پڑھی گئیں پوسٹس‎