Android AppiOS App

بہترین زندگی کے راز, اسپیشل نفسیاتی مسائل کا حل , اپنی صحت بہتربنائیں, اسلام اورہم, ترقی کےراز, عملی زندگی کےمسائل اورحل, تاریخ سےسیکھیئے, سماجی وخاندانی مسائل, ازدواجی زندگی بہتربنائیں , گھریلومسائل, روزمرہ زندگی کےمسائل, گھریلوٹوٹکے اسلامی واقعات, کریئر, کونساپیشہ منتخب کریں, نوجوانوں کے مسائل , بچوں کی اچھی تربیت, بچوں کے مسائل , معلومات میں اضافہ , ہمارا پاکستان, سیاسی سمجھ بوجھ, کالم , طنز و مزاح, دلچسپ سائینسی معلومات, کاروبار کیسے کریں ملازمت میں ترقی کریں, غذا سے علاج, زندگی کےمسائل کا حل قرآن سے, بہترین اردو ادب, سیاحت و تفریح, ستاروں کی چال , خواتین کے لیے , مرد حضرات کے لیے, بچوں کی کہانیاں, آپ بیتی , فلمی دنیا, کھیل ہی کھیل , ہمارا معاشرہ اور اس کی اصلاح, سماجی معلومات, حیرت انگیز , مزاحیہ


دبئی میں شہری نے شادی کے لیے جمع کی ہوئی رقم ڈبل شاہ کو دے دی

  منگل‬‮ 11 جون‬‮ 2019  |  14:46

پاکستان کے بعد دبئی میں بھی ایک ڈبل شاہ گرفتار ہوا ہے جس نے ایک اماراتی شہری سے محض دو گھنٹوں میں رقم ڈبل کرنے کا کہہ کر ایک لاکھ 20 ہزار درہم ہتھیا لیے ۔میڈیارپورٹس کے مطابق پولیس نے بتایاکہ دبئی میں ایک اماراتی شہری نے انٹرنیٹ پر ایک اشتہار دیکھا جس میں یہ دعوی کیا گیا تھا کہ انتہائی

منافع بخش کاروبار کا سنہری موقع ہاتھ سے نہ جانے دیں، محض دو گھنٹوں میں اپنا سرمایہ ڈبل کریں۔اشتہار دیکھ کر ایک اماراتی شہری نے دیے گئے نمبروں پر رابطہ کیا تو دوسری جانب سے ایک

عرب ملک سے تعلق رکھنے والے شخص نے انہیں فرضی کارروبار کے بارے میں بتاتے ہوئے کہا کہ اس کے کفیل کی آئل فیلڈ ہے جسے وہ بعض مجبوریوں کے باعث فروخت کرنا چاہتا ہے۔جعل ساز نے اپنے شکار کو گھیرنے کے لیے انہیں دبئی کے ایک بڑے کیفے میں مدعو بھی کیا اور جب وہ وہاں پہنچے تو ان کی ملاقات ایک اور شخص سے کرائی گئی جس نے فرضی کمپنی کا لائسنس دکھا کر انہیں اس بات پر قائل کر لیا کہ اگر وہ کمپنی کے ذمے ایک لاکھ 20 ہزار درہم جرمانہ ادا کر دیں تو آئل کمپنی کے مالک بن جائیں گے۔

اماراتی شہری کا کہنا تھا کہ انہوں نے اپنی شادی کے لیے جمع شدہ رقم اس جعل ساز کے حوالے کر دی جس نے انہیں جعلی سند بنا کر دی اور فرضی کمپنی کا لائسنس منتقل کرانے کا کہہ کر نکل گیا۔ انہوں ںے کافی دیر بعد وٹس ایپ پر اسے پیغام بھیجا مگر یہ دیکھ کر حیران رہ گئے کہ جعل ساز نے ان کے نمبر کو بلاک کر رکھا تھا جس پر انہوں نے فوری طور پر پولیس سے رابطہ کیا۔پولیس نے شکایت درج ہونے پر انتہائی مختصر وقت میں ملزم کو گرفتار کر لیا جبکہ اس کا ساتھی روپوش ہو گیا۔ملزم کو عدالت میں جرم ثابت ہونے پر ایک برس قید اور ملک بدری کی سزا سنائی گئی جبکہ اس کے دوسرے ساتھی کو مفرور قرار دے کر گرفتاری کے احکامات جاری کر دیے گئے۔

دن کی زیادہ پڑھی گئیں پوسٹس‎