Android AppiOS App

بہترین زندگی کے راز, اسپیشل نفسیاتی مسائل کا حل , اپنی صحت بہتربنائیں, اسلام اورہم, ترقی کےراز, عملی زندگی کےمسائل اورحل, تاریخ سےسیکھیئے, سماجی وخاندانی مسائل, ازدواجی زندگی بہتربنائیں , گھریلومسائل, روزمرہ زندگی کےمسائل, گھریلوٹوٹکے اسلامی واقعات, کریئر, کونساپیشہ منتخب کریں, نوجوانوں کے مسائل , بچوں کی اچھی تربیت, بچوں کے مسائل , معلومات میں اضافہ , ہمارا پاکستان, سیاسی سمجھ بوجھ, کالم , طنز و مزاح, دلچسپ سائینسی معلومات, کاروبار کیسے کریں ملازمت میں ترقی کریں, غذا سے علاج, زندگی کےمسائل کا حل قرآن سے, بہترین اردو ادب, سیاحت و تفریح, ستاروں کی چال , خواتین کے لیے , مرد حضرات کے لیے, بچوں کی کہانیاں, آپ بیتی , فلمی دنیا, کھیل ہی کھیل , ہمارا معاشرہ اور اس کی اصلاح, سماجی معلومات, حیرت انگیز , مزاحیہ


’اگر چربی پگھلانا چاہتے ہیں تو کھانا کھانے کے بعد اتنی دیر کچھ بھی نہ کھائیں‘ ماہرین نے وزن کم کرنے کا سب سے بہترین اور آسان طریقہ بتادیا

  منگل‬‮ 11 جون‬‮ 2019  |  15:00

عمر بڑھنے کے ساتھ ہمارا جسمانی میٹا بولزم سست پڑنے لگتا ہے۔ میٹا بولزم سست پڑھنے سے توانائی کا استعمال بھی سست پڑجاتا ہے اور یوں جسم میں چربی جمع ہونے لگتی ہے، جس سے نجات پانا بہت مشکل ہوجاتا ہے۔ایسی صورت میں ہمیں ا پنی کھانے پینے کی عادات میں کچھ تبدیلی کی ضرورت ہوتی ہے۔

 آسٹریلوی ماہر غذائیات سٹیفن لوئی نے اس سلسلے میں ایک انتہائی مفید مشورہ دیا ہے جس پر عمل کرکے کسی بھی عمر میں باآسانی وزن کم کرنا ممکن ہے۔ سٹیفن لوئی کہتے ہیں کہ اگر آپ دو کھانوں کے درمیان

کم از کم وقفہ پانچ گھنٹے رکھیں تو قدرتی طور پر آپ کا جسم فاضل چربی کو پگھلانا شروع کردیتا ہے۔ دوکھانوں کے درمیان اس سے کم وقفہ ہونے کی صورت میں اضافی چربی جسم میں جمع ہوتی رہتی ہے۔ا گر آپ کھانوں کے درمیان پھل، چاکلیٹ، بسکٹ اور نمکو وغیرہ جیسی ہلکی پھلکی چیزیں کھاتے ہیں تو آپ کا

جسم ان میں موجود توانائی کو استعمال کرتا ہے اور جسم میں جمع ہونے والی چربی کو نہیں پگھلاتا، لہٰذا وزن کم کرنے کےلئے دو کھانوں کے درمیان کم از کم پانچ گھنٹے کے لئے کچھ بھی نہیں کھانا چاہئیے۔مزید اچھے نتائج کے لئے اس بات کو یقینی بنائیں کہ آپ صبح کے وقت ورزش کریں اور یہ ورزش ناشتے سے پہلے کریں۔ اس سے نہ صرف آپ کا میٹابولزم تیز ہوگا بلکہ آپ صبح اٹھتے ہی ہشاش بشاش بھی ہوجائیں گے۔ آپ مشکل ورزشیں نہ کرنا چاہیں تو صرف آدھے گھنٹے کی واک کرکے ہی اپنا میٹابولزم تیز کرسکتے ہیں۔

دن کی زیادہ پڑھی گئیں پوسٹس‎