Android AppiOS App

بہترین زندگی کے راز, اسپیشل نفسیاتی مسائل کا حل , اپنی صحت بہتربنائیں, اسلام اورہم, ترقی کےراز, عملی زندگی کےمسائل اورحل, تاریخ سےسیکھیئے, سماجی وخاندانی مسائل, ازدواجی زندگی بہتربنائیں , گھریلومسائل, روزمرہ زندگی کےمسائل, گھریلوٹوٹکے اسلامی واقعات, کریئر, کونساپیشہ منتخب کریں, نوجوانوں کے مسائل , بچوں کی اچھی تربیت, بچوں کے مسائل , معلومات میں اضافہ , ہمارا پاکستان, سیاسی سمجھ بوجھ, کالم , طنز و مزاح, دلچسپ سائینسی معلومات, کاروبار کیسے کریں ملازمت میں ترقی کریں, غذا سے علاج, زندگی کےمسائل کا حل قرآن سے, بہترین اردو ادب, سیاحت و تفریح, ستاروں کی چال , خواتین کے لیے , مرد حضرات کے لیے, بچوں کی کہانیاں, آپ بیتی , فلمی دنیا, کھیل ہی کھیل , ہمارا معاشرہ اور اس کی اصلاح, سماجی معلومات, حیرت انگیز , مزاحیہ


آئندہ 36 گھنٹوں میں طوفان کا خدشہ، محکمہ موسمیات نے خطرناک پیش گوئی کردی،حفاظتی اقدامات کی ہدایت

  منگل‬‮ 11 جون‬‮ 2019  |  15:48

محکمہ موسمیات نے سمندر میں ہوا کا کم دباؤ برقرار رہنے کی وجہ سے آئندہ 36 گھنٹوں میں کراچی میں طوفان کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔محکمہ موسمیات سے جاری بیان کے مطابق ٹراپیکل سائیکلون سینٹر نے اطلاع دی ہے کہ بحیرہ عرب میں کراچی کے جنوب سے 1500 کلومیٹر کے فاصلے پر شمال مشرقی حصے میں ہوا کے

کم دباؤ میں اضافہ ہواہے جو سمندری طوفان میں تبدیل ہوسکتا ہے۔بیان کے مطابق آئندہ 36 گھنٹے کے دوران طوفان بننے کے بعد اس کا رخ ابتدائی طور پر شمال یا شمال مغرب کی طرف ہوگا۔محکمہ موسمیات کے مطابق

اس وقت پاکستان کے کسی ساحلی علاقے کو اس سسٹم سے خطرہ نہیں ہے،تاہم سندھ کے مچھیروں کو خطرات سے آگاہ رہنے اور گہرے سمندر میں نہ جانے کی ہدایت کی گئی ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق طوفان کا رخ بھارت عمان یا پھر کراچی کی جانب ہو سکتا ہے، طوفان کا رْخ کراچی کی جانب ہونے پرساحلی پٹی پر تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

دن کی زیادہ پڑھی گئیں پوسٹس‎