بہترین زندگی کے راز, اسپیشل نفسیاتی مسائل کا حل , اپنی صحت بہتربنائیں, اسلام اورہم, ترقی کےراز, عملی زندگی کےمسائل اورحل, تاریخ سےسیکھیئے, سماجی وخاندانی مسائل, ازدواجی زندگی بہتربنائیں , گھریلومسائل, روزمرہ زندگی کےمسائل, گھریلوٹوٹکے اسلامی واقعات, کریئر, کونساپیشہ منتخب کریں, نوجوانوں کے مسائل , بچوں کی اچھی تربیت, بچوں کے مسائل , معلومات میں اضافہ , ہمارا پاکستان, سیاسی سمجھ بوجھ, کالم , طنز و مزاح, دلچسپ سائینسی معلومات, کاروبار کیسے کریں ملازمت میں ترقی کریں, غذا سے علاج, زندگی کےمسائل کا حل قرآن سے, بہترین اردو ادب, سیاحت و تفریح, ستاروں کی چال , خواتین کے لیے , مرد حضرات کے لیے, بچوں کی کہانیاں, آپ بیتی , فلمی دنیا, کھیل ہی کھیل , ہمارا معاشرہ اور اس کی اصلاح, سماجی معلومات, حیرت انگیز , مزاحیہ


ڈائیوو کمپنی نے ایسی شاندار بس سروس متعارف کروادی کہ پاکستانی جہاز پر سفر کرنا چھوڑ دیں گے

  منگل‬‮ 11 جون‬‮ 2019  |  17:34

ڈائیوو ایکسپریس ٹرانسپورٹ کمپنی کسی تعارف کی محتاج نہیں، پاکستان میں بہترین سفری سہولیات متعارف اور فراہم کرنیوالی کمپنی کے طور پر صف اول میں اس کا شمار کیا جاتا ہے۔ ڈائیوو کی بسوں میں دیگر بسوں کی نسبت مسافروں کے بیٹھنے کیلئے نشستیں بھی گنجائش والی ہوتی ہیں جبکہ

 دوران سفر مسافروں کو کھانا بھی فراہم کیا جاتا ہے۔ لاہور شہر میں پبلک ٹرانسپورٹ سیکٹر میں بھی ڈائیوو نے بہتر سروس فراہمی کے بعد اب کراچی سے لاہور کیلئے جدید ترین نئی سروس متعارف کرادی ہے۔  ڈائیوو کمپنی کی جانب سے کراچی سے لاہور سلیپر سروس

متعارف کرائی گئی ہے جس میں مسافروں کے سونے کیلئے سیٹوں کی بجائے برتھ بنائے گئے ہیں۔ سوشل میڈیا پر سامنے آنے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ

 کیسے ایک بس کی نشستیں نکال کر اسے ٹرین کے اے سی سلیپر ڈبے کی طرح بنادیا گیا ہے۔ اس سروس میں ایک اور خاص بات یہ بھی ہے کہ برتھوں پر صاف ستھرے بستر بھی لگائے گئے ہیں تاکہ مسافروں کو سفر کی تھکان کا سامنا نہ کرنا پڑے اور وہ طویل سفر باآسانی کرسکیں۔


loading...

دن کی زیادہ پڑھی گئیں پوسٹس‎