Android AppiOS App

بہترین زندگی کے راز, اسپیشل نفسیاتی مسائل کا حل , اپنی صحت بہتربنائیں, اسلام اورہم, ترقی کےراز, عملی زندگی کےمسائل اورحل, تاریخ سےسیکھیئے, سماجی وخاندانی مسائل, ازدواجی زندگی بہتربنائیں , گھریلومسائل, روزمرہ زندگی کےمسائل, گھریلوٹوٹکے اسلامی واقعات, کریئر, کونساپیشہ منتخب کریں, نوجوانوں کے مسائل , بچوں کی اچھی تربیت, بچوں کے مسائل , معلومات میں اضافہ , ہمارا پاکستان, سیاسی سمجھ بوجھ, کالم , طنز و مزاح, دلچسپ سائینسی معلومات, کاروبار کیسے کریں ملازمت میں ترقی کریں, غذا سے علاج, زندگی کےمسائل کا حل قرآن سے, بہترین اردو ادب, سیاحت و تفریح, ستاروں کی چال , خواتین کے لیے , مرد حضرات کے لیے, بچوں کی کہانیاں, آپ بیتی , فلمی دنیا, کھیل ہی کھیل , ہمارا معاشرہ اور اس کی اصلاح, سماجی معلومات, حیرت انگیز , مزاحیہ


خراب نیند کی وجہ جسم میں کونسی کمی رہ جاتی ہے؟ ماہرین نے خطرے کی گھنٹی بجادی

  منگل‬‮ 11 جون‬‮ 2019  |  19:29

نیند کی کمی یا خراب نیند کی بہت سی وجوہ ہوسکتی ہیں اور اب ان میں معدنیات اور وٹامنز کی کمی کو بھی شامل کرلیا گیا ہے۔ماہرین نے بتایا ہے کہ بالخصوص خواتین میں بے آرام یا ناکافی نیند کی وجہ ان کے جسم میں اہم معدنیاتی اجزا اور وٹامن کا فقدان بھی ہوسکتا ہے۔اسی وجہ سے نیند کی بہتری کے لیے خوراک پر توجہ دینا بہت ضروری ہے۔

امریکا میں نینشل ہیلتھ اینڈ نیوٹریشن ایگزامنیشن سروے (این ایچ اے این ای ایس) نے ڈیٹا پر مبنی یہ تحقیق کی ہے کہ خواتین اپنی غذا میں بعض

اہم وٹامن اور اجزا کو ضرور شامل کریں۔ سروے سے معلوم ہوا کہ 19 سال سے زیادہ عمر کے 47 فیصد افراد نے خراب اور ناکافی نیند کا اعتراف کیا اور ان کی غذاؤں میں میگنیشیئم، نیاسِن، وٹامن ڈی، کیلشیئم اور فائبر(ریشے دار خوراک) کی کمی بھی دیکھی گئی۔ اس طرح غذائی اجزا میں کمی اور نیند کی خرابی کے درمیان ایک تعلق ابھر کر سامنے آیا۔تحقیق سے یہ بھی معلوم ہوا کہ

 خواتین اس کیفیت سے زیادہ متاثر ہورہی ہیں اور ضروری ہے کہ وہ اپنی غذا میں وٹامن، ضروری معدنیات اور دیگر خردغذائی اجزا (مائیکرونیوٹرینٹس) کا ضرور خیال رکھیں۔ غوروفکر سے یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ ان اجزا کی کمی سونے میں مشکل، کچی نیند اور کم مدت کی نیند کی وجہ بھی ہے۔اگرچہ انسانی جسم میں ان غذائی اجزا کی بہت کم مقدار ہوتی ہے لیکن ان کا اثر بہت ہی گہرا ہوتا ہے۔ اسی طرح جسم کو فولاد، آئیوڈین اور وٹامن اے کی معمولی مقدار درکار ہوتی ہے لیکن ان کے اثرات ہولناک بیماریوں کی صورت میں نمودار ہوتے ہیں‎

دن کی زیادہ پڑھی گئیں پوسٹس‎