Android AppiOS App

بہترین زندگی کے راز, اسپیشل نفسیاتی مسائل کا حل , اپنی صحت بہتربنائیں, اسلام اورہم, ترقی کےراز, عملی زندگی کےمسائل اورحل, تاریخ سےسیکھیئے, سماجی وخاندانی مسائل, ازدواجی زندگی بہتربنائیں , گھریلومسائل, روزمرہ زندگی کےمسائل, گھریلوٹوٹکے اسلامی واقعات, کریئر, کونساپیشہ منتخب کریں, نوجوانوں کے مسائل , بچوں کی اچھی تربیت, بچوں کے مسائل , معلومات میں اضافہ , ہمارا پاکستان, سیاسی سمجھ بوجھ, کالم , طنز و مزاح, دلچسپ سائینسی معلومات, کاروبار کیسے کریں ملازمت میں ترقی کریں, غذا سے علاج, زندگی کےمسائل کا حل قرآن سے, بہترین اردو ادب, سیاحت و تفریح, ستاروں کی چال , خواتین کے لیے , مرد حضرات کے لیے, بچوں کی کہانیاں, آپ بیتی , فلمی دنیا, کھیل ہی کھیل , ہمارا معاشرہ اور اس کی اصلاح, سماجی معلومات, حیرت انگیز , مزاحیہ


زرداری، حمزہ گرفتاری کی ٹائمنگ بہت اہم ہے،اب ان کے ساتھ کیا ہوگا؟سابق جسٹس (ر) وجیہہ الدین نے بڑی پیش گوئی کردی

  منگل‬‮ 11 جون‬‮ 2019  |  19:58

آصف زرداری کی گرفتاری تو ہونی تھی، لیکن اس کی ٹائمنگ بہت اہم ہے۔ یہی کچھ حمزہ کے سلسلہ میں کہا جاسکتا ہے۔ دونوں کو بجٹ پیشی سے پہلے گرفتار کئے جانے سے یہ تاثر ملتا ہے کہ بجٹ کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال سے بچنے کیلئے یہ وقت چنے گئے۔ ان خیالات کا اظہار عام لوگ اتحاد کے چیئرمین جسٹس (ر) وجیہہ الدین نے اپنے ایک بیان میں کیا۔

 انہوں نے کہا کہ ذیلی سوال بنتا ہے کہ کیا ان عدالتی احکامات کا حکومت کو پہلے سے علم تھا۔ اگر ایسا تھا تو ہماری عدلیہ

کو خود اپنی صفوں میں جھانکنے کی ضرورت ہوگی۔ وجیہہ الدین نے کہا کہ زرداری اور حمزہ جیسی شخصیات کے زمان و مکان کی قیود سے آزاد ہونے کے سبب ان کی آسائشوں میں کوئی فرق آنے والا نہیں، چاہے وہ جیل میں ہوں یا بلاول ہاس و ماڈل ٹان میں۔

 جسٹس (ر) وجیہہ نے کہا کہ ان اصحاب پر سنگین نوعیت کے الزامات ہیں اور اس سلسلے میں سب سے اہم چیز شفاف عدالتی کارروائی ہے، جو سست روی کا شکار نہیں ہونی چاہئے۔ ہم ایک نازک دور سے گزر رہے ہیں، موجودہ معاشی مسائل کے پس منظر میں، ایسے افراد جن پر مالی اور معاشی نقصانات پہنچانے کا الزام ہو انہیں جائز طور پر نشان عبرت بنانے میں تساہل قابل قبول نہیں۔