Android AppiOS App

بہترین زندگی کے راز, اسپیشل نفسیاتی مسائل کا حل , اپنی صحت بہتربنائیں, اسلام اورہم, ترقی کےراز, عملی زندگی کےمسائل اورحل, تاریخ سےسیکھیئے, سماجی وخاندانی مسائل, ازدواجی زندگی بہتربنائیں , گھریلومسائل, روزمرہ زندگی کےمسائل, گھریلوٹوٹکے اسلامی واقعات, کریئر, کونساپیشہ منتخب کریں, نوجوانوں کے مسائل , بچوں کی اچھی تربیت, بچوں کے مسائل , معلومات میں اضافہ , ہمارا پاکستان, سیاسی سمجھ بوجھ, کالم , طنز و مزاح, دلچسپ سائینسی معلومات, کاروبار کیسے کریں ملازمت میں ترقی کریں, غذا سے علاج, زندگی کےمسائل کا حل قرآن سے, بہترین اردو ادب, سیاحت و تفریح, ستاروں کی چال , خواتین کے لیے , مرد حضرات کے لیے, بچوں کی کہانیاں, آپ بیتی , فلمی دنیا, کھیل ہی کھیل , ہمارا معاشرہ اور اس کی اصلاح, سماجی معلومات, حیرت انگیز , مزاحیہ


لوڈشیڈنگ کا خاتمہ ، عوام کو خوشخبری سنادی گئی

  بدھ‬‮ 12 جون‬‮ 2019  |  12:41

وفاقی وزیر برائی پاور اور پیٹرولیم عمر ایوب خان نے ملک میں بجلی تقسیم کار نظام میں ویلنگ اور بجلی کی پرائیویٹ مارکیٹ کے قیام کی نوید سنادی۔ پرائیویٹ بجلی کی مارکیٹ سے بجلی کے صارفین اور بجلی بنانے والے دونوں ہی مستفید ہو سکیں گے اس ضمن میں یہ بات قابلِ ذکر ہے کہ ترقی یافتہ ممالک میں

اس طرح کی مارکیٹ پہلے سے کام کررہیں ہیں۔ صارف کی مرضی ہوتی ہے کہ اپنی طے شْدہ ریٹ پر کسی بھی بجلی بنانے والے سے بجلی خرید سکتے ہیں۔ پاکستان میں موجودہ بجلی تقسیم کار نظام ِ

حکومت کی ملکیت ہے اس کو ویلنگ کیلئے دستیاب کرنے سے بجلی کی مارکیٹ کو قائم کرنے میں اہم سنگِ میل طے کرلی جائے گی۔وفاقی وزیر برائے پاور نے جاپان کے سفیر کونینوری متسودا کے ساتھ ملاقات میں پاکستان میں انرجی مارکیٹ اور ویلنگ سے متعلق آگاہ کیا۔ ملاقات میں پاکستان اور جاپان کے درمیان موجودہ تعلقات اور خاص طور پر انرجی سیکٹر میں تعاون پر اطمینان کا اظہارکیا گیا۔ ملاقات میں موجودہ تعاون کو مزید فروغ دینے پر بھی زور دیا گیا۔ وفاقی وزیر جناب عمر ایوب خان نے جاپان کے سفیر کو پاکستان کے انرجی سیکٹر سے متعلق آگاہ کیا۔‎

دن کی زیادہ پڑھی گئیں پوسٹس‎