Android AppiOS App

بہترین زندگی کے راز, اسپیشل نفسیاتی مسائل کا حل , اپنی صحت بہتربنائیں, اسلام اورہم, ترقی کےراز, عملی زندگی کےمسائل اورحل, تاریخ سےسیکھیئے, سماجی وخاندانی مسائل, ازدواجی زندگی بہتربنائیں , گھریلومسائل, روزمرہ زندگی کےمسائل, گھریلوٹوٹکے اسلامی واقعات, کریئر, کونساپیشہ منتخب کریں, نوجوانوں کے مسائل , بچوں کی اچھی تربیت, بچوں کے مسائل , معلومات میں اضافہ , ہمارا پاکستان, سیاسی سمجھ بوجھ, کالم , طنز و مزاح, دلچسپ سائینسی معلومات, کاروبار کیسے کریں ملازمت میں ترقی کریں, غذا سے علاج, زندگی کےمسائل کا حل قرآن سے, بہترین اردو ادب, سیاحت و تفریح, ستاروں کی چال , خواتین کے لیے , مرد حضرات کے لیے, بچوں کی کہانیاں, آپ بیتی , فلمی دنیا, کھیل ہی کھیل , ہمارا معاشرہ اور اس کی اصلاح, سماجی معلومات, حیرت انگیز , مزاحیہ


عدالت تب ہوتی ہے جب۔۔۔! آصف زر دار ی دبنگ انٹری، عدالت میں سگریٹ کے کش لگاتے رہے،صحافی کے سوال پر حیرت انگیز مثال دے دی

  بدھ‬‮ 12 جون‬‮ 2019  |  12:50

سابق صدر آصف علی زر داری کی احتساب عدالت میں دبنگ انٹری ہوئی، جج کی آمد سے قبل سگریٹ کے کش لگائے اور ٹینشن کو دھویں میں اڑا دیا۔ منگل کو سابق صدر آصف علی زر داری کو اسلام آباد کی احتساب عدالت میں پیش کیا گیا۔ سابق صدر آصف علی زر داری نے جج ارشد ملک کی آمد سے قبل سگریٹ جلایا اور

پانچ سے چھ کش لگائے اور ٹینشن کو دھویں اڑایا۔ 5،6 سگریٹ کے کش لگا کر سابق صدر نے سگریٹ رخسانہ بنگش کو دی اور انہوں نے سگریٹ ایسٹرے میں بجھا دی۔سگریٹ کے

کش کے بعد موبائل فون پر خوشگوار موڈ میں گپ شپ بھی کی۔کچھ دیر گزر نے کے بعد آصف علی زرداری نے دوسرا سگریٹ سلگا لیا،آصف زرداری نے جج کی آمد کا انتظار پارٹی رہنماؤں سے گپ شپ اور سگریٹ پی کر کیا۔سابق صدر آصف زرداری کے ساتھ والی نشست پر وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ بیٹھے تھے۔صحافی نے سوال کیا کہ کمرہ عدالت میں سگریٹ پینا ممنوع ہے پھر بھی آپ نے ایسا کیا؟ جس پر سابق صدر آصف علی زر داری نے جواب دیاکہ عدالت تب ہوتی ہے جب جج موجود ہو، ابھی یہ صرف کمرہ ہے۔

دن کی زیادہ پڑھی گئیں پوسٹس‎