Android AppiOS App

بہترین زندگی کے راز, اسپیشل نفسیاتی مسائل کا حل , اپنی صحت بہتربنائیں, اسلام اورہم, ترقی کےراز, عملی زندگی کےمسائل اورحل, تاریخ سےسیکھیئے, سماجی وخاندانی مسائل, ازدواجی زندگی بہتربنائیں , گھریلومسائل, روزمرہ زندگی کےمسائل, گھریلوٹوٹکے اسلامی واقعات, کریئر, کونساپیشہ منتخب کریں, نوجوانوں کے مسائل , بچوں کی اچھی تربیت, بچوں کے مسائل , معلومات میں اضافہ , ہمارا پاکستان, سیاسی سمجھ بوجھ, کالم , طنز و مزاح, دلچسپ سائینسی معلومات, کاروبار کیسے کریں ملازمت میں ترقی کریں, غذا سے علاج, زندگی کےمسائل کا حل قرآن سے, بہترین اردو ادب, سیاحت و تفریح, ستاروں کی چال , خواتین کے لیے , مرد حضرات کے لیے, بچوں کی کہانیاں, آپ بیتی , فلمی دنیا, کھیل ہی کھیل , ہمارا معاشرہ اور اس کی اصلاح, سماجی معلومات, حیرت انگیز , مزاحیہ


کبھی ایسا بھی ہوتا ہے۔۔۔ 30سال پہلے صوابی سےلاپتہ ہونیوالا شخص اچانک گھرپہنچ گیا، گھر والوں کی خوشی زیادہ دیر قائم نہ رہی ، صرف آدھے گھنٹے بعد کیا کہہ کر دوبارہ کہاںچلا گیا؟

  بدھ‬‮ 12 جون‬‮ 2019  |  13:17

موضع ڈاگئی ضلع صوابی سے تیس سال قبل پُر اسرار طور پر لاپتہ ہونے والا شخص اچانک ایک روز اپنے گھر پہنچ گیا۔ گھر آمد پر والدین اور رشتہ دار خوشی سے جھوم اُٹھے اور ان کے مر جھائے ہوئے چہروں پر رونق آئی تاہم نصف گھنٹے قیام کے بعد دوبارہ واپس چلا گیا۔ بتایا گیا ہے کہ بیس سالہ اختراج خان سکنہ ڈاگئی

 اچانک گھر سے لاپتہ ہو چکا تھا جس کی وجہ سے ان کے والدین اور رشتہ دار کافی پریشان تھے۔ ملک بھر میں ان کو تلاش کیا مگر زندہ یا مرنے کا پتہ

نہیں چل سکا اور تیس سال مسلسل منظر سے غائب رہے ایک  روز اچانک تیس سال بعد پچاس سال کی عمر میں اختراج خان اپنے گھر پہنچے اس موقع پر ان کے والدین اور رشتہ دار وں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی اختراج خان نے اپنے گھر میں نصف گھنٹہ قیام کے بعد یہ کہہ کر دوبارہ واپس چلے گئے کہ کراچی میں ان کا کاروبار ہے اور کاروبار کو ختم کرنے کے بعد وہ دوبارہ اپنے گھر واپس آجائیں گے ۔

دن کی زیادہ پڑھی گئیں پوسٹس‎