Android AppiOS App

بہترین زندگی کے راز, اسپیشل نفسیاتی مسائل کا حل , اپنی صحت بہتربنائیں, اسلام اورہم, ترقی کےراز, عملی زندگی کےمسائل اورحل, تاریخ سےسیکھیئے, سماجی وخاندانی مسائل, ازدواجی زندگی بہتربنائیں , گھریلومسائل, روزمرہ زندگی کےمسائل, گھریلوٹوٹکے اسلامی واقعات, کریئر, کونساپیشہ منتخب کریں, نوجوانوں کے مسائل , بچوں کی اچھی تربیت, بچوں کے مسائل , معلومات میں اضافہ , ہمارا پاکستان, سیاسی سمجھ بوجھ, کالم , طنز و مزاح, دلچسپ سائینسی معلومات, کاروبار کیسے کریں ملازمت میں ترقی کریں, غذا سے علاج, زندگی کےمسائل کا حل قرآن سے, بہترین اردو ادب, سیاحت و تفریح, ستاروں کی چال , خواتین کے لیے , مرد حضرات کے لیے, بچوں کی کہانیاں, آپ بیتی , فلمی دنیا, کھیل ہی کھیل , ہمارا معاشرہ اور اس کی اصلاح, سماجی معلومات, حیرت انگیز , مزاحیہ


آپ ایک ہفتے میں دو لاکھ روپے کمانا چاہتے ہیں تو یہ خبر پڑھ لیں

  بدھ‬‮ 12 جون‬‮ 2019  |  18:19

اگر آپ فلم اور ٹی وی کے شعبے میں دلچسپی رکھتے ہیں اور سیر و سیاحت کرتے ہوئے خوبصورت تصاویر بنانا بھی پسند کرتے ہیں تو آپ کو ویب سائٹ ’’نیٹ فلکس‘‘ کی طرف سے پیش کی گئی شاندار نوکری حاصل کرنے کی ایک کوشش ضرور کرنی چاہیے۔

 نیٹ فلکس نے اعلان کیا ہے کہ انہیں ایسے ملازمین درکار ہیں جو اس ویب سائٹ کے بڑے اور مقبول شوز والے یورپی مقامات کا سفر کریں اور اس دوران فنکاروں اور عام لوگوں سے ملیں اور ان مواقع کی خوبصورت تصاویر بنا کر انسٹاگرام پر شیئر کریں۔ نیٹ

فلکس کے معیار پر پورا اترنے والی تصاویر بنانے والوں کو ہفتہ وار دو ہزار ڈالر (تقریباً دو لاکھ پاکستانی روپے)ادا کئے جائیں گے۔

 اس ملازمت کے لئے اہلیت ثابت کرنے کا طریقہ بھی بہت آسان ہے۔ آپ ٹویٹر پر نیٹ فلکس (netflix) کو فالو کریں اور اپنی بنائی ہوئی تین اچھی سی تصاویر، جو کہ انسٹاگرام پر موجود ہوں، کو ٹیگ کریں۔ یادرہے کہ اس کے لئے آپ ہیش ٹیگ grammaster استعمال کریں گے۔ نیٹ فلکس کی طرف سے ان تصاویر کا جائزہ لیا جائے گا اور اگر یہ متاثرکن ثابت ہوئیں تو آپ کو شاندار ملازمت کی پیشکش کردی جائے گی۔

دن کی زیادہ پڑھی گئیں پوسٹس‎