Android AppiOS App

بہترین زندگی کے راز, اسپیشل نفسیاتی مسائل کا حل , اپنی صحت بہتربنائیں, اسلام اورہم, ترقی کےراز, عملی زندگی کےمسائل اورحل, تاریخ سےسیکھیئے, سماجی وخاندانی مسائل, ازدواجی زندگی بہتربنائیں , گھریلومسائل, روزمرہ زندگی کےمسائل, گھریلوٹوٹکے اسلامی واقعات, کریئر, کونساپیشہ منتخب کریں, نوجوانوں کے مسائل , بچوں کی اچھی تربیت, بچوں کے مسائل , معلومات میں اضافہ , ہمارا پاکستان, سیاسی سمجھ بوجھ, کالم , طنز و مزاح, دلچسپ سائینسی معلومات, کاروبار کیسے کریں ملازمت میں ترقی کریں, غذا سے علاج, زندگی کےمسائل کا حل قرآن سے, بہترین اردو ادب, سیاحت و تفریح, ستاروں کی چال , خواتین کے لیے , مرد حضرات کے لیے, بچوں کی کہانیاں, آپ بیتی , فلمی دنیا, کھیل ہی کھیل , ہمارا معاشرہ اور اس کی اصلاح, سماجی معلومات, حیرت انگیز , مزاحیہ


رنبیر کپور جلد ہی انڈسٹری کے نئے ڈان بنتے دکھائی دیں گے

  بدھ‬‮ 12 جون‬‮ 2019  |  19:12

بولی وڈ ہیرو رنبیر کپور کو یوں تو چاکلیٹی ہیرو قرار دیا جاتا ہے، تاہم جلد ہی وہ انڈسٹری کے نئے ڈان بنتے دکھائی دیں گے۔ اطلاعات ہیں کہ رنبیر کپور آنے والی کرائم تھرلرفلم ’ڈان‘ میں شاہ رخ خان کی جگہ ایکشن میں دکھائی دیں گے۔اس سے قبل اطلاعات تھیں کہ شاہ رخ خان آخری بار اپنی کامیاب فلم سیریز ڈان کی تیسری فلم میں ایکشن میں دکھائی دیں گے، لیکن اب خبریں آ رہی ہیں کہ ان کی جگہ رنبیر کپور کو کاسٹ کیا جائے گا۔

فلم فیئر کے مطابق اطلاعات ہیں کہ رنبیر کپور

ڈان سیریز کی تیسری فلم میں شاہ رخ خان کی جگہ ایکشن میں دکھائی دیں گے۔ساتھ ہی بتایا گیا کہ نہ صرف’ڈان تھری‘ کے مرکزی ہیرو کو تبدیل کیا جائے گا بلکہ اس بار فلم کے ہدایت کار بھی تبدیل کیے جائیں گے اور تیسری فلم کی ہدایات راج کمار ہیرانی دیں گے۔اس سے قبل ’ڈان‘ سیریز کی دونوں فلموں کی ہدایات اداکار فرحان اختر نے دی تھیں۔

یہ اطلاعات پہلے ہی تھیں کہ اس بار ’ڈان تھری‘ میں پریانکا چوپڑا کے بجائے نئی اداکارہ کو کاسٹ کیا جائے گا اور اب خیال کیا جا رہا ہے کہ فلم کی مکمل کاسٹ ہی نئی ہوگی۔اطلاعات ہیں کہ ڈان تھری کو شاہ رخ خان کی فلم پروڈکشن کمپنی ’ریڈ چلی‘ کے بینر تلے ریلیز کیا جائے گا۔اگرچہ تاحال فلم کی ٹیم نے ڈان تھری کے حوالے سے کوئی بیان نہیں دیا، تاہم خیال کیا جا رہا ہے کہ آئندہ چند ہفتوں میں فلم کی ٹیم باضابطہ اعلان کرکے آئندہ سال تک فلم کو ریلیز کیا جائے گا۔

دن کی زیادہ پڑھی گئیں پوسٹس‎