Android AppiOS App

بہترین زندگی کے راز, اسپیشل نفسیاتی مسائل کا حل , اپنی صحت بہتربنائیں, اسلام اورہم, ترقی کےراز, عملی زندگی کےمسائل اورحل, تاریخ سےسیکھیئے, سماجی وخاندانی مسائل, ازدواجی زندگی بہتربنائیں , گھریلومسائل, روزمرہ زندگی کےمسائل, گھریلوٹوٹکے اسلامی واقعات, کریئر, کونساپیشہ منتخب کریں, نوجوانوں کے مسائل , بچوں کی اچھی تربیت, بچوں کے مسائل , معلومات میں اضافہ , ہمارا پاکستان, سیاسی سمجھ بوجھ, کالم , طنز و مزاح, دلچسپ سائینسی معلومات, کاروبار کیسے کریں ملازمت میں ترقی کریں, غذا سے علاج, زندگی کےمسائل کا حل قرآن سے, بہترین اردو ادب, سیاحت و تفریح, ستاروں کی چال , خواتین کے لیے , مرد حضرات کے لیے, بچوں کی کہانیاں, آپ بیتی , فلمی دنیا, کھیل ہی کھیل , ہمارا معاشرہ اور اس کی اصلاح, سماجی معلومات, حیرت انگیز , مزاحیہ


محکمہ موسمیات نے تیزآندھی اور بارش کی پیش گوئی کردی

  بدھ‬‮ 12 جون‬‮ 2019  |  19:41

بحیرہ عرب میں بننے والا سمندری طوفان 'وایو' شدت اختیار کر کے کیٹیگری ون میں تبدیل ہوگیا جس کے بعد بدین، ٹھٹھہ اور تھرپارکر ڈسٹرکٹ میں تیز آندھی اور بارش متوقع ہے،کراچی میں تین روز کے دوران ہیٹ ویو جیسی صورتحال رہے گی۔چیف میٹرولوجسٹ سندھ عبدالرشید کے مطابق طوفان وایو کراچی کے جنوب سے 800 کلو میٹر دور بحیرہ عرب میں موجود ہے اور جنوب کی جانب تیزی سے بڑھ رہا ہے

جو کل بھارتی ساحل گجرات سے ٹکرا سکتا ہے۔چیف میٹرولوجسٹ کے مطابق آئندہ 48 گھنٹوں کے دوران بھی طوفان کی شدت برقرار رہنے کا امکان

جس کے پیش نظر ٹھٹہ، بدین، اور تھرپارکر ڈسٹرکٹ میں تیز آندھی اور بارش متوقع ہے۔چیف میٹرولوجسٹ کے مطابق کراچی میں آئندہ تین روز کے دوران ہیٹ ویو جیسی صورتحال رہے گی، دن کے اوقات میں سمندری ہوائیں معطل یا معمول سے انتہائی کم رفتار پر چلیں گی جب کہ ہوا میں نمی کا تناسب زائد ہونے سے گرمی کی شدت زیادہ محسوس کی جائے گی۔دوسری جانب ممکنہ سمندری طوفان کے پیش نظر ضلع بدین میں الرٹ جاری کردیا گیا، ڈپٹی کمشنر حفیظ سیال کا کہن اہے کہ

 سرکاری محکموں کے افسران کی چھٹیاں منسوخ کردی گئی ہیں اور برساتی نالوں کی ہنگامی صفائی کی بھی ہدایات کردی گئی ہیں۔ بحیرہ عرب میں بننے والا سمندری طوفان 'وایو' شدت اختیار کر کے کیٹیگری ون میں تبدیل ہوگیا جس کے بعد بدین، ٹھٹھہ اور تھرپارکر ڈسٹرکٹ میں تیز آندھی اور بارش متوقع ہے،کراچی میں تین روز کے دوران ہیٹ ویو جیسی صورتحال رہے گی۔چیف میٹرولوجسٹ سندھ عبدالرشید کے مطابق طوفان وایو کراچی کے جنوب سے 800 کلو میٹر دور بحیرہ عرب میں موجود ہے اور جنوب کی جانب تیزی سے بڑھ رہا ہے جو کل بھارتی ساحل گجرات سے ٹکرا سکتا ہے۔

دن کی زیادہ پڑھی گئیں پوسٹس‎