بہترین زندگی کے راز, اسپیشل نفسیاتی مسائل کا حل , اپنی صحت بہتربنائیں, اسلام اورہم, ترقی کےراز, عملی زندگی کےمسائل اورحل, تاریخ سےسیکھیئے, سماجی وخاندانی مسائل, ازدواجی زندگی بہتربنائیں , گھریلومسائل, روزمرہ زندگی کےمسائل, گھریلوٹوٹکے اسلامی واقعات, کریئر, کونساپیشہ منتخب کریں, نوجوانوں کے مسائل , بچوں کی اچھی تربیت, بچوں کے مسائل , معلومات میں اضافہ , ہمارا پاکستان, سیاسی سمجھ بوجھ, کالم , طنز و مزاح, دلچسپ سائینسی معلومات, کاروبار کیسے کریں ملازمت میں ترقی کریں, غذا سے علاج, زندگی کےمسائل کا حل قرآن سے, بہترین اردو ادب, سیاحت و تفریح, ستاروں کی چال , خواتین کے لیے , مرد حضرات کے لیے, بچوں کی کہانیاں, آپ بیتی , فلمی دنیا, کھیل ہی کھیل , ہمارا معاشرہ اور اس کی اصلاح, سماجی معلومات, حیرت انگیز , مزاحیہ


سکن ٹیگز سے نجات پانے کا قدرتی نسخہ

  بدھ‬‮ 12 جون‬‮ 2019  |  19:47

سکن ٹیگز عموماًجسم کے کسی بھی حصے کی جلد کے ایک جگہ اکٹھا ہونے پر نمو دار ہوتے ہیں۔سکن ٹیگز ذیادہ تر بغلوں اور گردن کے گرد بنتے ہیں۔ اگرچہ یہ ٹیگز صحت کیلئے نقصان دہ نہیں ہوتے تاہم یہ درد کا باعث بننے کے ساتھ دیکھنے میں بھی بدنما لگتے ہیں۔اب سوال یہ ہے کہ ہم ان سے کیسے چھٹکارہ حاصل کر سکتے ہیں ؟

واضح رہے ان کو ختم کرنے کیلئے جو طریقہ علاج رائج ہیں ان میں سرجری اور خطرناک کیمیکلز کا استعمال شامل ہے۔ لیکن آج ہم آپ کے ساتھ سکن ٹیگز سے

چھٹکارہ پانے کا قدرتی آسان اور موءثر طریقہ شیئر کریں گے۔اس طریقہ علاج پر عمل کرنے سے پہلے جسم کے جس حصے پر سکن ٹیگ موجود ہو اسے نیم گرم پانی اور صابن سے دھو کر خشک کر لیں۔اس کے بعد سکن ٹیگ کو کسی بھی نوکیلی جراثیم سے پاک شے سے ہلکا سا رگڑ ڈالیں۔

خیال رہے بالکل ہلکے ہاتھ سے سکن ٹیگ کر رگڑیں اگر آپ زرا سی سختی کریں گے تو اس میں سے خون بہنے لگے گا۔اس عمل کو کرنے کے بعد روئی کا ایک پھایا لیکر اسے سیب سائڈرسرکے میں ڈبو کر متاثرہ جگہ پر رکھیں اور اوپر سے میڈیکل ٹیپ کے ساتھ چپکا دیں۔ یہ عمل ہمیشہ رات کو سونے سے قبل کریں اور صبح اٹھ کو اس پٹی کو ہٹا دیں۔ تین سے پانچ روز کے اندر آپکے سکن ٹیگز قدرتی طور پر غائب ہو جائیں گے۔


loading...

دن کی زیادہ پڑھی گئیں پوسٹس‎