بہترین زندگی کے راز, اسپیشل نفسیاتی مسائل کا حل , اپنی صحت بہتربنائیں, اسلام اورہم, ترقی کےراز, عملی زندگی کےمسائل اورحل, تاریخ سےسیکھیئے, سماجی وخاندانی مسائل, ازدواجی زندگی بہتربنائیں , گھریلومسائل, روزمرہ زندگی کےمسائل, گھریلوٹوٹکے اسلامی واقعات, کریئر, کونساپیشہ منتخب کریں, نوجوانوں کے مسائل , بچوں کی اچھی تربیت, بچوں کے مسائل , معلومات میں اضافہ , ہمارا پاکستان, سیاسی سمجھ بوجھ, کالم , طنز و مزاح, دلچسپ سائینسی معلومات, کاروبار کیسے کریں ملازمت میں ترقی کریں, غذا سے علاج, زندگی کےمسائل کا حل قرآن سے, بہترین اردو ادب, سیاحت و تفریح, ستاروں کی چال , خواتین کے لیے , مرد حضرات کے لیے, بچوں کی کہانیاں, آپ بیتی , فلمی دنیا, کھیل ہی کھیل , ہمارا معاشرہ اور اس کی اصلاح, سماجی معلومات, حیرت انگیز , مزاحیہ


ایک مرتبہ حضرت عیسیٰ علیہ السلام ایک ایسے نوجوان کے قریب سے گزرے

  بدھ‬‮ 12 جون‬‮ 2019  |  20:04

ایک مرتبہ حضرت عیسیٰ علیہ السلام ایک ایسے نوجوان کے قریب سے گزرے جو باغ میں پانی لگا رہا تھا،اُس نے آپ علیہ السلام سے کہا کہ بارگاہِ الٰہی میں دعا فرمائیے کہ اللّہ ربّ العزت اپنے عشق کا ایک ذرّہ مجھے عنائیت فرما دے۔حضرت عیسیٰ علیہ السلام نے فرمایا کہ ایک ذرّہ تو بہت ہے تم اس کو برداشت کرنے کی صلاحیت نہیں رکھتے،اُس نے کہا کہ،صرف نصف ذرّہ ہی عطا فرما دے،

اس پر حضرت عیسیٰ علیہ السلام نے پروردِ گارِ عالم سے دعا مانگی:یا اللّہ! ” اسے اپنے عشق کا نصف ذرّہ رحمت عطا

فرما دے۔یہ دعا مانگنے کے بعد آپ وہاں سے تشریف لے گئےکچھ عرصہ بعد پھر اسی راستہ سے آپ علیہ السلام کا گزر ہُوا اور اُسجوان کے بارے میں دریافت کِیا تو لوگوں نے بتایا کہ وہ تو دیوانہ ہو گیا ہے اور پہاڑوں پر چلا گیا ہے۔ حضرت عیسیٰ علیہ السلام نے پروردِ گارِ عالم سے دعا مانگی: یا اللّہ! ” اُس جوان سےمیرا سامنا کر دے۔ ” پھر آپ علیہ السلام نے دیکھا کہ

 وہ جوان پہاڑ کی ایک چوٹی پر کھڑا ہو کر آسمان کی طرف دیکھے جا رہا ہے۔آپ علیہ السلام نے اُسے سلام کِیا لیکن اُس نے کوئی جواب نہ دیا۔آپ علیہ السلام نے اُس سے فرمایا کہ تم مجھے نہیں جانتےمیں عیسیٰ ( علیہ السلام ) ہوں۔اللّہ تعالیٰ کی طرف سے حضرت عیسیٰ علیہ السلام پر وحی نازل ہوئی کہ ” اے عیسیٰ ( علیہ السلام ) ! جس کے دل میں میری محبت کا نصف ذرّہ بھی موجود ہو وہ کس طرح انسانوں کی بات سن سکتا ہے۔مجھے قسم ہے اپنی عزت و جلال کی،اگر اسے آرے سے چیر کر دو ٹکڑے بھی کر دیا جائے تو اسے احساس تک نہ ہو گا- (مکاشفتہ القلوب باب 10 صفحہ 84) سبحان اللہ


loading...