Android AppiOS App

بہترین زندگی کے راز, اسپیشل نفسیاتی مسائل کا حل , اپنی صحت بہتربنائیں, اسلام اورہم, ترقی کےراز, عملی زندگی کےمسائل اورحل, تاریخ سےسیکھیئے, سماجی وخاندانی مسائل, ازدواجی زندگی بہتربنائیں , گھریلومسائل, روزمرہ زندگی کےمسائل, گھریلوٹوٹکے اسلامی واقعات, کریئر, کونساپیشہ منتخب کریں, نوجوانوں کے مسائل , بچوں کی اچھی تربیت, بچوں کے مسائل , معلومات میں اضافہ , ہمارا پاکستان, سیاسی سمجھ بوجھ, کالم , طنز و مزاح, دلچسپ سائینسی معلومات, کاروبار کیسے کریں ملازمت میں ترقی کریں, غذا سے علاج, زندگی کےمسائل کا حل قرآن سے, بہترین اردو ادب, سیاحت و تفریح, ستاروں کی چال , خواتین کے لیے , مرد حضرات کے لیے, بچوں کی کہانیاں, آپ بیتی , فلمی دنیا, کھیل ہی کھیل , ہمارا معاشرہ اور اس کی اصلاح, سماجی معلومات, حیرت انگیز , مزاحیہ


صرف ایک ہفتے فِلپ فون استعمال کیجئے اور 1000 ڈالر جیتیں‘کمپنی کا اعلان

  جمعرات‬‮ 13 جون‬‮ 2019  |  12:40

دنیا کے پہلے فِلپ فون کی 30 ویں سالگرہ پر امریکا کی ایک کمپنی فرنٹیئرکمیونکیشن نے اعلان کیا ہے کہ اگر کوئی اپنا جدید اسمارٹ فون ایک ہفتے کے لیے بند کردے اور ان کا دیا ہوا فلپ فون استعمال کرے تو وہ ایک ہزار ڈالر کا حقدار ہوسکتا ہے۔ اس ضمن میں اسے ای میل بھیجنے اور ایس ایم ایس کرنے کے سادہ

امور کا ریکارڈ رکھنا ہوگا، اپنی نیند کے بارے میں بتانا ہوگا اور اگر اس ایک ہفتے میں کام اور کارکردگی میں اضافہ ہوا ہے تو اس سے بھی آگاہ کرنا ہوگا۔کمپنی نے

اپنی پریس ریلیز میں لکھا ہے کہ ہمیں ایک باہمت شخص کی تلاش ہے جو پورے سات روز تک فلپ فون استعمال کرے اور ہم دیکھنا چاہتے ہیں کہ آخرکیا ہوتا ہے؟ آپ کیسے سوتے ہیں؟ آپ کی کارکردگی کہاں کم اور کہاں زیادہ ہوتی ہے؟ اور آپ کیسا محسوس کرتے ہیں؟ایک سے زیادہ شرکا کی صورت میں ایک خوش نصیب کو 1000 ڈالر دیئے جائیں گے۔ انعام یافتہ شخص کو بوریت بھگانے والا ایک بیگ بھی دیا جائے گا جسے فلپ فون کے بعض گمشدہ فیچرز کے لیے استعمال کیا جاسکے گا۔ ان میں جی پی نیوی گیٹر کی بجائے پرانا کاغذی نقشہ، پاکٹ فون بک، نوٹ پیڈ، پین اور 1990 کے دور کی بعض مشہور سی ڈیز بھی دی جائیں گی۔اب تک 30 ہزار افراد اس چیلنج کے لیے رجسٹر ہوچکے ہیں اور سات جولائی کو انعام یافتہ خوش نصیب کا اعلان کیا جائے گا۔

دن کی زیادہ پڑھی گئیں پوسٹس‎