Android AppiOS App

بہترین زندگی کے راز, اسپیشل نفسیاتی مسائل کا حل , اپنی صحت بہتربنائیں, اسلام اورہم, ترقی کےراز, عملی زندگی کےمسائل اورحل, تاریخ سےسیکھیئے, سماجی وخاندانی مسائل, ازدواجی زندگی بہتربنائیں , گھریلومسائل, روزمرہ زندگی کےمسائل, گھریلوٹوٹکے اسلامی واقعات, کریئر, کونساپیشہ منتخب کریں, نوجوانوں کے مسائل , بچوں کی اچھی تربیت, بچوں کے مسائل , معلومات میں اضافہ , ہمارا پاکستان, سیاسی سمجھ بوجھ, کالم , طنز و مزاح, دلچسپ سائینسی معلومات, کاروبار کیسے کریں ملازمت میں ترقی کریں, غذا سے علاج, زندگی کےمسائل کا حل قرآن سے, بہترین اردو ادب, سیاحت و تفریح, ستاروں کی چال , خواتین کے لیے , مرد حضرات کے لیے, بچوں کی کہانیاں, آپ بیتی , فلمی دنیا, کھیل ہی کھیل , ہمارا معاشرہ اور اس کی اصلاح, سماجی معلومات, حیرت انگیز , مزاحیہ


امریکی بحری جہاز پاکستان میں داخل

  جمعرات‬‮ 13 جون‬‮ 2019  |  15:01

امریکہ کے بحری جہاز میسن کا کراچی آمد پر روایتی انداز میں استقبال کیا گیا۔ترجمان پاک بحریہ کے مطابق دورے کے دوران دونوں ممالک کے جہازوں کے عملے کے درمیان پیشہ ورانہ اْمور پر تبادلہ خیال سمیت مختلف سرگرمیوں کا انعقاد کیا گیا۔ترجمان پاک بحریہ کے مطابق دونوں ممالک کی بحری افواج سمندر میں

آزادانہ تجارتی نقل و حمل اور خطے میں میری ٹائم سکیورٹی کے قیام میں کوشاں ہیں۔ترجمان پاک بحریہ کے مطابق علاقائی میری ٹائم سکیورٹی کے لیے پاک بحریہ 2004سے کولیشن میری ٹائم کمپین(CMCP)میں سرگرم کردار ادا کر رہی ہے۔ترجمان پاک بحریہ کے مطابق

اس کے ساتھ ساتھ پاک بحریہ نے ریجنل میری ٹائم سکیورٹی پٹرول کا آغازبھی کیا جس کا مقصد خطے میں میری ٹائم سکیورٹی کو یقینی بنانا ہے۔ترجمان پاک بحریہ کے مطابق امریکی بحری جہاز کے دورے سے دونوں ممالک کی بحری افواج کے مابین تعلقات مستحکم اور مضبوط ہو نگے۔

دن کی زیادہ پڑھی گئیں پوسٹس‎