بہترین زندگی کے راز, اسپیشل نفسیاتی مسائل کا حل , اپنی صحت بہتربنائیں, اسلام اورہم, ترقی کےراز, عملی زندگی کےمسائل اورحل, تاریخ سےسیکھیئے, سماجی وخاندانی مسائل, ازدواجی زندگی بہتربنائیں , گھریلومسائل, روزمرہ زندگی کےمسائل, گھریلوٹوٹکے اسلامی واقعات, کریئر, کونساپیشہ منتخب کریں, نوجوانوں کے مسائل , بچوں کی اچھی تربیت, بچوں کے مسائل , معلومات میں اضافہ , ہمارا پاکستان, سیاسی سمجھ بوجھ, کالم , طنز و مزاح, دلچسپ سائینسی معلومات, کاروبار کیسے کریں ملازمت میں ترقی کریں, غذا سے علاج, زندگی کےمسائل کا حل قرآن سے, بہترین اردو ادب, سیاحت و تفریح, ستاروں کی چال , خواتین کے لیے , مرد حضرات کے لیے, بچوں کی کہانیاں, آپ بیتی , فلمی دنیا, کھیل ہی کھیل , ہمارا معاشرہ اور اس کی اصلاح, سماجی معلومات, حیرت انگیز , مزاحیہ


سفر کے دوران اگر پاسپورٹ گُم ہوجائے تو کیا کرنا چاہیے؟پڑھئے اہم معلومات

  ہفتہ‬‮ 15 جون‬‮ 2019  |  17:01

اگر کسی دوسرے ملک کے سفر کے دوران پاسپورٹ گُم ہوجائے تو سنگین مسائل پیدا ہوجاتے ہیں اور دیار غیر میں انسان مشکلات کا شکار ہوجاتا ہے۔آئیے آپ کو بتاتے ہیں کہ ایسی صورتحال میں کیا کرنا چاہیے۔ اپنے اوسان قائم رکھیں یاد رکھیں کہ دنیا کا خاتمہ نہیں ہوگیا جوآپ اس قدر پریشان ہیں بلکہ اپنے اعصاب پر قابو پائیں۔

 یاد کریں کہ آخری بار کہاں دیکھا تھا یہ یاد کرنے کی کوشش کریں کہ آخری بار آپ نے پاسپورٹ کہاں رکھا تھا۔کہیں چائے یا کافی پیتے ہوئے تو ریسٹورنٹ میں نہیں بھول آئے۔ سوشل میڈیا

کی مدد حاصل کریں اپنی تصویر کے ساتھ فیس بک یا ٹویٹر پر سٹیٹس اپ ڈیٹ کریں۔اگر آپ کی قسمت اچھی ہوئی تو کوئی نہ کوئی آپ کی مدد کو آجائے گا۔ پولیس رپورٹ آپ کو پہلی فرصت میں پولیس سٹیشن جاکر پاسپورٹ گمشدگی کی رپورٹ درج کروانی ہے تاکہ

اس کی مدد سے آپ دوسرے پاسپورٹ یا ایمرجنسی پرمٹ کے حصول کے لئے کام شروع کرسکیں۔ اپنے ملک کی ایمبیسی جائیں اس پولیس رپورٹ کی کاپی ایمبیسی یا قونصلیٹ میں پیش کریںاور ایمرجنسی پرمٹ کے لئے اپلائے کریں۔اس پرمٹ کوملنے کے بعد آپ اپنے ملک کو جاسکیں گے۔ پاسپورٹ سائز تصاویر بنوائیں جب آپ ایمبیسی جائیں گے تو عین ممکن ہے کہ عملہ آپ سے تصاویر کا مطالبہ کریں لہذا اپنی تصاویر اترواکر ہی ایمبیسی کا رخ کریں۔ ایمرجنسی فیس اپنے پاس کچھ رقم کا انتظام رکھیں کیونکہ

 آپ کو پاسپورٹ یا ایمرجنسی پرمٹ کے لئے فیس دینی ہوگی۔ نکلنے کا ویزہ ممکن ہے کہ جس ملک میں آپ ٹھہریں ہوں وہاں سے نکلنے کے لئے آپ کو ایگزٹ ویزہ درکارہو لہذا اس کی فیس بھی ادا کرنی ہوگی۔ اپنی فلائیٹ تبدیل کروائیں اگر آپ نے دو چار دن کے اندر سفر کرنا ہے تو اپنی فلائیٹ کو تبدیل کروادیں کیونکہ اب آپ کو زیادہ وقت لگے گا۔ سب سے اہم کام جب بھی اپنا بیرون ملک سفر شروع کریں تو پاسپورٹ کی ایک فوٹو کاپی اور ایک سکین کاپی اپنے ای میل میں رکھیں تاکہ کسی بھی ناگہانی صورت کا مقابلہ کیا جاسکے۔


loading...

دن کی زیادہ پڑھی گئیں پوسٹس‎