بہترین زندگی کے راز, اسپیشل نفسیاتی مسائل کا حل , اپنی صحت بہتربنائیں, اسلام اورہم, ترقی کےراز, عملی زندگی کےمسائل اورحل, تاریخ سےسیکھیئے, سماجی وخاندانی مسائل, ازدواجی زندگی بہتربنائیں , گھریلومسائل, روزمرہ زندگی کےمسائل, گھریلوٹوٹکے اسلامی واقعات, کریئر, کونساپیشہ منتخب کریں, نوجوانوں کے مسائل , بچوں کی اچھی تربیت, بچوں کے مسائل , معلومات میں اضافہ , ہمارا پاکستان, سیاسی سمجھ بوجھ, کالم , طنز و مزاح, دلچسپ سائینسی معلومات, کاروبار کیسے کریں ملازمت میں ترقی کریں, غذا سے علاج, زندگی کےمسائل کا حل قرآن سے, بہترین اردو ادب, سیاحت و تفریح, ستاروں کی چال , خواتین کے لیے , مرد حضرات کے لیے, بچوں کی کہانیاں, آپ بیتی , فلمی دنیا, کھیل ہی کھیل , ہمارا معاشرہ اور اس کی اصلاح, سماجی معلومات, حیرت انگیز , مزاحیہ


پورا پاکستان قبضے میں آسکتا ہے

  ہفتہ‬‮ 15 جون‬‮ 2019  |  17:38

امریکہ کے نئے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے کچھ جاسوس اسلامی ممالک میں بھیجے تاکہ وہاں کے حالات کو سمجھا جاسکے۔۔دو قابل جاسوس پاکستان کی طرف روانہ کئے گئے۔وہ پی آئی اے کے جہاز پر پاکستان کا سفر کررہے تھے کہ اچانک جہاز خراب ہوگیا، پائلٹ نے اعلان کیا کہ جہاز کے چاروں انجن فیل ہوچکے ہیں لیکن

 آپ کو گھبرانے کی ضرورت نہیں،کوئی نہ کوئی جگاڑ لگا لیا جائے گا۔جاسوس جوں ہی پاکستان پہنچے تو دہشت گردوں نے ایئرپورٹ پر حملہ کردیا،سیکورٹی کی طرف سے اعلان ہوا کہ آپ مت گھبرائیں، بلکہ زمین پر لیٹ جائیں،کوئی

نہ کوئی جگاڑ لگارہے ہیں۔ ایئرپورٹ سے جان بچا کر گاڑی میں ہوٹل جارہے تھے کہ انجن خراب ہوگیا،ڈرائیور نے کہا کہ گھبرائیں نہیں کوئی جگاڑ لگا لیا جائے گا۔دونوں جاسوس بمشکل اپنے ہوٹل کی دسویں منزل پر پہنچے تو وہاں آگ لگ گئی،

فائر بریگیڈ نے اعلان کیا کہ پانی کا پریشر آٹھویں منزل تک جارہا ہے، لیکن آپ فکر نہ کریں،کوئی نہ کوئی جگاڑ لگالیں گے۔ دونوں امریکی جاسوس گھبرا کر دوسرے ہی دن واپس اپنے ملک چلے گئے اور صدر ٹرمپ کو رپورٹ دی کہ پورا پاکستان جگاڑ پر چل رہا ہے،اگر جگاڑ پر ہمارا قبضہ ہو جائے،تو پورا پاکستان قبضے میں آسکتا ہے۔صدر ٹرمپ نے وزیر اعظم کو فون کیا کہ،جگاڑ کا کتنا مانگتا ہے۔۔؟جگاڑ کا کتنا مانگتا ہے۔۔؟حکومت نے جواب دیا کہ،ہم آپ کو جگاڑ فروخت نہیں کرسکتے،یہاں خود حکمران نے قطری شہزادے کے خط کا جگاڑ لگایا ہوا ہے

loading...

دن کی زیادہ پڑھی گئیں پوسٹس‎