بہترین زندگی کے راز, اسپیشل نفسیاتی مسائل کا حل , اپنی صحت بہتربنائیں, اسلام اورہم, ترقی کےراز, عملی زندگی کےمسائل اورحل, تاریخ سےسیکھیئے, سماجی وخاندانی مسائل, ازدواجی زندگی بہتربنائیں , گھریلومسائل, روزمرہ زندگی کےمسائل, گھریلوٹوٹکے اسلامی واقعات, کریئر, کونساپیشہ منتخب کریں, نوجوانوں کے مسائل , بچوں کی اچھی تربیت, بچوں کے مسائل , معلومات میں اضافہ , ہمارا پاکستان, سیاسی سمجھ بوجھ, کالم , طنز و مزاح, دلچسپ سائینسی معلومات, کاروبار کیسے کریں ملازمت میں ترقی کریں, غذا سے علاج, زندگی کےمسائل کا حل قرآن سے, بہترین اردو ادب, سیاحت و تفریح, ستاروں کی چال , خواتین کے لیے , مرد حضرات کے لیے, بچوں کی کہانیاں, آپ بیتی , فلمی دنیا, کھیل ہی کھیل , ہمارا معاشرہ اور اس کی اصلاح, سماجی معلومات, حیرت انگیز , مزاحیہ


ایک گیند پر 286رنز۔۔۔!!! کرکٹ کا یہ دلچسپ میچ کن دو ٹیموں کے درمیان کب اور کہاں کھیلا گیا؟ پڑھ کر آپ دنگ رہ جائینگے

  ہفتہ‬‮ 22 جون‬‮ 2019  |  21:39

کرکٹ کی تاریخ کئی عجیب و غریب واقعات سے بھری پڑی ہے لیکن آج جس واقعے کے بارے میں ہم آپ کو بتانے جارہے ہیں اسے سن کر آپ کے لئے یقین کرنا بے حد مشکل ہوگا۔اگر کوئی آپ سے سوال کرے کہ ایک گیند پر زیادہ سے زیادہ کتنے رنز بن سکتے ہیں تو یقیناً آپ کا جواب ہوگا کہ اگر نو بال پر چھکا بھی لگ جائے تو کل ملا کر 7 رنز بنتے ہیں۔ لیکن آج ہم آپ کو جس واقعے کے بارے میں بتانے جارہے ہیں

وہ انتہائی حیران کن اور ناقابل یقین

ہے، واقعہ کچھ اس طرح پیش آیا کہ 1894 میں بینبری کے میدان پر وکٹوریا اور ویسٹرن آسٹریلیا کے درمیان ایک میچ کھیلا گیا۔وکٹوریا کی ٹیم پہلے بیٹنگ کرنے میدان میں آئی تو اوپننگ بلے باز نے پہلی ہی گیند کو ہوا میں کھیل دیا، یہ گیند حیران کن طور پر میدان میں موجود ایک درخت میں جا کر پھنس گئی، ایسے میں بلے بازوں نے پچ کر رن بھاگنا شروع کردیئے۔فیلڈنگ ٹیم کی جانب سے امپائر کو گیند کھو جانے کی اپیل کی گئی تاہم امپائر نے اس اپیل کو مسترد کردیا کیونکہ

گیند درخت میں اٹکی ہوئی نظر آرہی تھی۔فیلڈر گیند کو درخت سے نکالنے کی تگ و دو میں لگے رہے مگر اس دوران بلے باز بھی رنزبناتےہی رہے، درخت کے طویل قامت ہونے کے باعث پھنسی ہوئی گیند کو نکالنے کا کوئی حل نظر نہ آیا تو امپائر نے درخت کاٹنے کا حکم دے دیا۔درخت کاٹنے کے لئے جب کلہاڑی کی تلاش کی گئی تو وہ نہ مل سکی، ایسے میں فیلڈنگ ٹیم نے بندوق کے ذریعے گیند پر نشانے لگائے گئے۔جب تک گیند کو درخت سے آزاد کروا کر کریز کی جانب پھینکا گیا تب تک بلے باز 286 رنز بھاگ چکے تھے جو تقریباً 6 کلومیٹر کے قریب بنتے ہیں۔

loading...

دن کی زیادہ پڑھی گئیں پوسٹس‎