بہترین زندگی کے راز, اسپیشل نفسیاتی مسائل کا حل , اپنی صحت بہتربنائیں, اسلام اورہم, ترقی کےراز, عملی زندگی کےمسائل اورحل, تاریخ سےسیکھیئے, سماجی وخاندانی مسائل, ازدواجی زندگی بہتربنائیں , گھریلومسائل, روزمرہ زندگی کےمسائل, گھریلوٹوٹکے اسلامی واقعات, کریئر, کونساپیشہ منتخب کریں, نوجوانوں کے مسائل , بچوں کی اچھی تربیت, بچوں کے مسائل , معلومات میں اضافہ , ہمارا پاکستان, سیاسی سمجھ بوجھ, کالم , طنز و مزاح, دلچسپ سائینسی معلومات, کاروبار کیسے کریں ملازمت میں ترقی کریں, غذا سے علاج, زندگی کےمسائل کا حل قرآن سے, بہترین اردو ادب, سیاحت و تفریح, ستاروں کی چال , خواتین کے لیے , مرد حضرات کے لیے, بچوں کی کہانیاں, آپ بیتی , فلمی دنیا, کھیل ہی کھیل , ہمارا معاشرہ اور اس کی اصلاح, سماجی معلومات, حیرت انگیز , مزاحیہ


اکشے کمار نے شادی کیلئے ٹوئنکل کے سامنے کونسی 2 شرائط رکھیں؟

  جمعرات‬‮ 27 جون‬‮ 2019  |  14:17

بولی وڈ اسٹار اکشے کمار نے اپنی بیوی ٹوئنکل کھنہ سے شادی سے پہلے ان سے 2 شرائط ماننے کا کہا تھا۔ایک انٹرویو کے دوران ٹوئنکل کھنہ نے انکشاف کیا کہ ان کے شوہر نے انہیں 2 چیزیں کبھی نہ کرنے کا کہا تھا۔ٹوئنکل کھنہ کے مطابق 'میرے شوہر (اکشے کمار) نے مجھے 2 باتیں کہی،

 ایک تو کبھی اداکاری نہ کرنا اور دوسرا کبھی اسٹینڈ اپ کامیڈی کرنے کی کوشش نہ کرنا، کیونکہ میں ان دونوں میں بہت بری تھی'۔سابق بولی وڈ اداکارہ کے مطابق انہیں بھی احساس ہے کہ اداکاری ان کے لیے کوئی درست

کام نہیں تھا۔قبل ازیں ایک اور انٹرویو میں بھی انہوں نے کہا تھا کہ ان کی فلموں پر پابندی لگ جانی چاہئے ' میں نے کوئی ہٹ فلم نہیں دی، میں نے جو بھی فلمیں کیں، ان پر پابندی لگادینی چاہئے اور کوئی بھی انہیں دیکھ نہ سکے،

اکثر میں ایسا ظاہر کرتی ہوں کہ مجھے اپنا فلمی کیرئیر یاد نہیں اور میں اس پر خوش بھی ہوں'۔دوسری جانب ان کے شوہر نے ایک کے بعد ایک 8 ہٹ فلمیں دی ہیں اور ابھی حال ہی میں اکشے کمار کی فلم 'گولڈ' نے بھی کامیابی حاصل کی جو کہ باکس آفس پر سو کروڑ بھارتی روپے سے زیادہ کما چکی ہے۔رواں سال کے شروع میں ایک انٹرویو کے دوران سونم کپور نے انکشاف کیا تھا کہ وہ اکشے کمار کے خاندان سے کافی قریب ہیں اور وہ جانتی ہیں کہ اکشے کمار اپنی اہلیہ ٹوئنکل سے کافی خوفزدہ رہتے ہیں۔


loading...

دن کی زیادہ پڑھی گئیں پوسٹس‎