بہترین زندگی کے راز, اسپیشل نفسیاتی مسائل کا حل , اپنی صحت بہتربنائیں, اسلام اورہم, ترقی کےراز, عملی زندگی کےمسائل اورحل, تاریخ سےسیکھیئے, سماجی وخاندانی مسائل, ازدواجی زندگی بہتربنائیں , گھریلومسائل, روزمرہ زندگی کےمسائل, گھریلوٹوٹکے اسلامی واقعات, کریئر, کونساپیشہ منتخب کریں, نوجوانوں کے مسائل , بچوں کی اچھی تربیت, بچوں کے مسائل , معلومات میں اضافہ , ہمارا پاکستان, سیاسی سمجھ بوجھ, کالم , طنز و مزاح, دلچسپ سائینسی معلومات, کاروبار کیسے کریں ملازمت میں ترقی کریں, غذا سے علاج, زندگی کےمسائل کا حل قرآن سے, بہترین اردو ادب, سیاحت و تفریح, ستاروں کی چال , خواتین کے لیے , مرد حضرات کے لیے, بچوں کی کہانیاں, آپ بیتی , فلمی دنیا, کھیل ہی کھیل , ہمارا معاشرہ اور اس کی اصلاح, سماجی معلومات, حیرت انگیز , مزاحیہ


جب کوئی مصیبت آجائے تو اسے خندہ پیشانی سے قبول کرلے

  ہفتہ‬‮ 3 اگست‬‮ 2019  |  22:10

سلطان محمود غزنوی کے پاس کوئی شخص ککڑی لے کر حاضر ہوا۔سلطان نے ککڑی قبول فرمائی اور پیش کرنے والے کو انعام دیا۔پھر اپنے ہاتھ سے ککڑی کی ایک پھانک کاٹ کر ایاز کو عطا فرمائی۔ایاز مزے لےلے کر وہ تمام پھانک کھا گیا۔پھر سلطان نے دوسری پھانک کاٹی اور خود کھانے لگا۔ وہ اتنی کڑوی تھی کہ زبان پر رکھنا

مشکل تھا۔ سلطان نے حیرت سے ایاز کی طرف دیکھا اور فرمایا:"ایاز اتنی کڑوی تو کیسے کھا گیا کہ تیرے چہرے پر ناگواری کے ذرہ بھر اثرات نمودار نہ ہوئے۔"ایاز نےعرض کیا:"حضورککڑی واقعی بہت کڑوی تھی۔

منہ میں ڈالی تو عقل نے کہا کہ تھوک دے مگر دل نے کہا، ایاز خبردار! یہ وہی ہاتھ ہیں جن سے روزانہ میٹھی اشیاء کھاتا رہا ہے۔ اگر ایک دن کڑوی چیز ملے گی تو کیا تھوک دے گا،اس لیے کھا گیا۔"یہی مسلمان کی شان ہونی چاہیے کہ جس اللہ نے انسان پر لاتعداد احسانات فرمائے، اگر کبھی اس کی طرف سے کوئی مصیبت آجائے تو اسے خندہ پیشانی سے قبول کرلے۔.


loading...

دن کی زیادہ پڑھی گئیں پوسٹس‎