بہترین زندگی کے راز, اسپیشل نفسیاتی مسائل کا حل , اپنی صحت بہتربنائیں, اسلام اورہم, ترقی کےراز, عملی زندگی کےمسائل اورحل, تاریخ سےسیکھیئے, سماجی وخاندانی مسائل, ازدواجی زندگی بہتربنائیں , گھریلومسائل, روزمرہ زندگی کےمسائل, گھریلوٹوٹکے اسلامی واقعات, کریئر, کونساپیشہ منتخب کریں, نوجوانوں کے مسائل , بچوں کی اچھی تربیت, بچوں کے مسائل , معلومات میں اضافہ , ہمارا پاکستان, سیاسی سمجھ بوجھ, کالم , طنز و مزاح, دلچسپ سائینسی معلومات, کاروبار کیسے کریں ملازمت میں ترقی کریں, غذا سے علاج, زندگی کےمسائل کا حل قرآن سے, بہترین اردو ادب, سیاحت و تفریح, ستاروں کی چال , خواتین کے لیے , مرد حضرات کے لیے, بچوں کی کہانیاں, آپ بیتی , فلمی دنیا, کھیل ہی کھیل , ہمارا معاشرہ اور اس کی اصلاح, سماجی معلومات, حیرت انگیز , مزاحیہ


پروفیسر کا غرور اور کسان کی عقلمندی٬ سبق آموز کہانی

  جمعرات‬‮ 29 اگست‬‮ 2019  |  19:57

ایک مرتبہ ایک پروفیسر اور کسان ایک ساتھ ریلوے سے سفر کررہے تھے۔ سفر کی بوریت دور کرنے کیلئے اور کچھ رقم بٹورنے کیلئے پروفیسر نے کسان سے کہا کہ چلو ہم ایک کھیل کھیلتے ہیں۔ہم دونوں ایک دوسرے سے سوال پوچھیں گے۔ جس کو سوال کا جواب معلوم نہ ہوگا۔(وہ ہزار روپیہ دے گا۔ ) پروفیسر کو یقین تھا کہ یہ بیچارہ کسان میرے مقابلے میں کیا جانتا ہوگا۔ کسان نے کہا ٹھیک ہے لیکن میری گزارش ہے کہ آپ پروفیسر ہیں۔ بہت کچھ جانتے ہیں میں غریب کسان ہوں اگر آپ کو کسی سوال کا جواب

نہ آتا ہوا

تو آپ ہزار روپے دیں گے اور اگر مجھے کسی سوال کا جواب نہ آتا ہوا تو میں پانچ سو روپے دوں گا۔ پروفیسر نے منظور کر لیا۔ پہلا سوال کسان نے کیا کہ وہ کون سی چیز ہے جو زمین پر چلتی ہے تو دوٹانگ پر۔ اور ہوا میں اڑتی ہے تو اس کے تین پیر ہوجاتے ہیں۔ پروفیسر نے بہت سوچا انٹرنیٹ پر تلاش کیا لیکن جواب نہ ملا اور اس کے بعد خاموشی سے ایک ہزار روپیہ کسان کی طرف بڑھا دیا اور کہا کہ مجھے جواب نہیں آتا کسان نے ہزار روپیہ لے کر رکھ لیا، پروفیسر نے کہا کہ اب تم تو جواب بتاؤ،کسان نے پانچ سو روپے پروفیسر کی طرف بڑھا دیئے اور کہا کہ اس سوال کا جواب مجھے بھی نہیں آتا۔


loading...

دن کی زیادہ پڑھی گئیں پوسٹس‎