بہترین زندگی کے راز, اسپیشل نفسیاتی مسائل کا حل , اپنی صحت بہتربنائیں, اسلام اورہم, ترقی کےراز, عملی زندگی کےمسائل اورحل, تاریخ سےسیکھیئے, سماجی وخاندانی مسائل, ازدواجی زندگی بہتربنائیں , گھریلومسائل, روزمرہ زندگی کےمسائل, گھریلوٹوٹکے اسلامی واقعات, کریئر, کونساپیشہ منتخب کریں, نوجوانوں کے مسائل , بچوں کی اچھی تربیت, بچوں کے مسائل , معلومات میں اضافہ , ہمارا پاکستان, سیاسی سمجھ بوجھ, کالم , طنز و مزاح, دلچسپ سائینسی معلومات, کاروبار کیسے کریں ملازمت میں ترقی کریں, غذا سے علاج, زندگی کےمسائل کا حل قرآن سے, بہترین اردو ادب, سیاحت و تفریح, ستاروں کی چال , خواتین کے لیے , مرد حضرات کے لیے, بچوں کی کہانیاں, آپ بیتی , فلمی دنیا, کھیل ہی کھیل , ہمارا معاشرہ اور اس کی اصلاح, سماجی معلومات, حیرت انگیز , مزاحیہ


دنیا کے عظیم ترین کھلاڑی سے پاکستانی کرکٹ ٹیم کی کوچنگ کیلئے رابطہ کر لیا گیا

  ہفتہ‬‮ 20 جولائی‬‮ 2019  |  13:08

عظیم ویسٹ انڈین سابق کرکٹر ویون رچرڈ سے پاکستان کی کوچنگ کیلئے رابطہ کر لیا گیا، پی ایس ایل میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی کوچنگ کرنے والے سابق ویسٹ انڈین کرکٹر کو بیٹنگ یا ہیڈ کوچ کی ذمے دارے سونپی جا سکتی ہے۔ تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ میں دعوی کیا گیا ہے کہ پی سی بی نے عظیم

ویسٹ انڈین سابق کرکٹر ویون رچرڈ سے پاکستان کی کوچنگ کیلئے رابطہ کر لیا ہے۔رپورٹ کے مطابق پی ایس ایل میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی کوچنگ کرنیوالے سابق ویسٹ انڈین کرکٹر کو بیٹنگ یا

ہیڈ کوچ کی ذمے دارے سونپی جا سکتی ہے۔ ویون رچرڈ کی کوچنگ میں پی ایس ایل ٹیم کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی کارکردگی شاندار رہی ہے۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم 2 مرتبہ رن اپ رہی ہے، جبکہ ایک مرتبہ چیمپئن بننے میں بھی کامیاب ہوئی ہے۔جبکہ ویوین رچرڈ کی پاکستانی کھلاڑیوں کیساتھ ذہنی ہم آہنگی بھی کافی اچھی ہے، اسی باعث پی سی بی نے سابق ویسٹ انڈین عظیم کرکٹر کو پاکستانی ٹیم کی کوچنگ کے عہدے کی پیش کش کی ہے۔ذرائع کے مطابق اس حوالے سے بات چیت چل رہی ہے، اور جلد حتمی فیصلہ کر لیاجائیگا۔

دوسری جانب سابق چیف سلیکٹر انضمام الحق بھی پاکستانی کرکٹ ٹیم کے بیٹنگ کوچ کیلئے مضبوط امیدوار تصور کیے جا رہے ہیں۔ انضمام الحق نے چیف سلیکٹر کے عہدے سے مستعفی ہوتے وقت بھی اس بات کا عندیہ دیا تھا کہ وہ پی سی بی کی جانب سے کسی دیگر ذمے دارے دیے جانے کی صورت میں دستیاب ہیں۔ امکان ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ آئندہ 2 سے 3 ہفتوں میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے نئے سیٹ اپ کا اعلان کر دے گا۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے کوچنگ اسٹاف کے علاوہ قومی ٹیم کے کپتان کی تبدیلی پر بھی غور کیا جا رہا ہے۔


loading...

دن کی زیادہ پڑھی گئیں پوسٹس‎