بہترین زندگی کے راز, اسپیشل نفسیاتی مسائل کا حل , اپنی صحت بہتربنائیں, اسلام اورہم, ترقی کےراز, عملی زندگی کےمسائل اورحل, تاریخ سےسیکھیئے, سماجی وخاندانی مسائل, ازدواجی زندگی بہتربنائیں , گھریلومسائل, روزمرہ زندگی کےمسائل, گھریلوٹوٹکے اسلامی واقعات, کریئر, کونساپیشہ منتخب کریں, نوجوانوں کے مسائل , بچوں کی اچھی تربیت, بچوں کے مسائل , معلومات میں اضافہ , ہمارا پاکستان, سیاسی سمجھ بوجھ, کالم , طنز و مزاح, دلچسپ سائینسی معلومات, کاروبار کیسے کریں ملازمت میں ترقی کریں, غذا سے علاج, زندگی کےمسائل کا حل قرآن سے, بہترین اردو ادب, سیاحت و تفریح, ستاروں کی چال , خواتین کے لیے , مرد حضرات کے لیے, بچوں کی کہانیاں, آپ بیتی , فلمی دنیا, کھیل ہی کھیل , ہمارا معاشرہ اور اس کی اصلاح, سماجی معلومات, حیرت انگیز , مزاحیہ


آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران مسلسل اور طوفانی بارش ہوگی،شدید سیلاب آنے کا الرٹ جاری، لوگوں کو نقل و حرکت محدود کرنے کی ہدایت

  ہفتہ‬‮ 20 جولائی‬‮ 2019  |  13:14

آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران شدید سیلاب آنے کا الرٹ جاری، خیبرپختوں خواہ کے علاقوں چترال، دیر بالا، سوات اور کوہستان میں آئندہ 24گھنٹے کے دوران مسلسل اور طوفانی بارش ہوگی، لوگوں کو نقل و حرکت محدود کرنے کی ہدایت کر دی گئی۔ تفصیلات کے مطاب خیبرپختونخوا کے قدرتی آفات سے نمٹنے کے ادارے نے

آئندہ چوبیس گھنٹے کے دوران صوبے کے پہاڑی علاقوں میں شدید بارشوں اور سیلاب سے خبردار کیا ہے۔ان علاقوں میں چترال، دیر بالا، سوات اور کوہستان شامل ہیں۔ان اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز کو کسی جانی اور مالی نقصان سے بچنے کیلئے احتیاطی

اقدامات کرنے کیلئے مراسلہ بھجوایا گیا ہے۔ سیاحوں کو پہاڑی علاقوں کے سفر سے گریز کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔ جبکہ ان علاقوں میں آباد لوگوں کو خطرناک قرار دی گئی جگہوں سے فوری کسی اور جگہ منتقل ہو جانے، اور اپنی نقل و حرکت کو محدود کر دینے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔ واضح رہے کہ ان دنوں پاکستان میں مون سون بارشوں کا سلسلہ جاری ہے۔ آنے والے دنوں میں اس سلسلے میں مزید شدت آنے کا امکان ہے۔ جبکہ رواں برس پاکستان میں رواں مون سون سیزن کے دوران سپر فلڈ آنے کا بھی خدشہ ہے


دن کی زیادہ پڑھی گئیں پوسٹس‎