بہترین زندگی کے راز, اسپیشل نفسیاتی مسائل کا حل , اپنی صحت بہتربنائیں, اسلام اورہم, ترقی کےراز, عملی زندگی کےمسائل اورحل, تاریخ سےسیکھیئے, سماجی وخاندانی مسائل, ازدواجی زندگی بہتربنائیں , گھریلومسائل, روزمرہ زندگی کےمسائل, گھریلوٹوٹکے اسلامی واقعات, کریئر, کونساپیشہ منتخب کریں, نوجوانوں کے مسائل , بچوں کی اچھی تربیت, بچوں کے مسائل , معلومات میں اضافہ , ہمارا پاکستان, سیاسی سمجھ بوجھ, کالم , طنز و مزاح, دلچسپ سائینسی معلومات, کاروبار کیسے کریں ملازمت میں ترقی کریں, غذا سے علاج, زندگی کےمسائل کا حل قرآن سے, بہترین اردو ادب, سیاحت و تفریح, ستاروں کی چال , خواتین کے لیے , مرد حضرات کے لیے, بچوں کی کہانیاں, آپ بیتی , فلمی دنیا, کھیل ہی کھیل , ہمارا معاشرہ اور اس کی اصلاح, سماجی معلومات, حیرت انگیز , مزاحیہ


محکمہ موسمیات کی موسلا دھار بارشوں کی پیش گوئی،پولیس کو بھی ہائی الرٹ کردیاگیا،ہنگامی اقدامات کی ہدایات جاری

  جمعہ‬‮ 9 اگست‬‮ 2019  |  13:01

آئی جی سندھ ڈاکٹر سیدکلیم امام نے محکمہ موسمیات کی جانب سے موسلادھار باشوں کی پیش گوئی کے تناظر میں سندھ بھر میں رین ایمر جینسی کے تحت پولیس کوآئندہ احکامات تک ہائی الرٹ کرتے ہوئے ہدایات جاری کی ہیں کہ تمام ڈی آئی جیز،ایس ایس پیز متعلقہ ایس ایچ اوزکو امدادی کاموں اورلوگوں کو ہر ممکن ریلیف کی فراہمی کا ناصرف پابند کرینگے بلکہ اس ضمن میں متعلقہ اداروں کے ساتھ ساتھ باہم روابط کے عمل کوبھی یقینی بنائیں گے۔ انہوں نے ہدایات جاری کیں کہ تیار کردہ رین ایمرجینسی پلان پر اسکی روح کے مطابق عمل

درآمد

کو صوبائی سطح پر یقینی بنایا جائے جبکہ ٹریفک پولیس باالخصوص بارشوں کے باعث زیرآب آجانیوالی سڑکوں کے لئے متبادل روٹس اور انکی تشہیرکوبھی یقینی بنائیں گے۔انہوں نے کہاکہ نشیبی علاقوں کی شاہراہوں /گلیوں سے پانی کی نکاسی،سڑکوں پر خراب ہوجانیوالی گاڑیوں کو فوری ہٹاکرسڑکوں کو کلیئر کرنے کے لیئے متعلقہ اداروں کے تعاون سے تمام تراقدامات کو ممکن بنایا جائے۔تمام ایس ایس پیز ضلعی/ٹریفک زونز متعلقہ ایس ایچ اوز/سیکشن افسران کو علاقوں میں موجودگی کاباقاعدہ پابندبنائینگے۔انہوں نے ہدایات جاری کیں کہ تمام ضلعی پولیس کنٹرول رومز/ ٹریفک پولیس کنٹرول ممکنہ بارشوں سے علاقوں کی صورتحال /ریسکیو ورکنگ اور سڑکوں پرٹریفک کی صورتحال/ٹریفک اقدامات کی لمحہ بہ لمحہ رپورٹنگ ناصرف نوٹ کرینگے بلکہ رپورٹ برائے ملاحظہ و مزید ضروری اقدامات متعلقہ سپروائزری افسران کو بھی ارسال کرینگے۔دریں اثناء کے الیکٹرک نے کراچی میں متوقع طوفانی بارشوں کے پیش نظر کمشنرکراچی کو خط لکھ ڈالا۔

خط میں کہا گیا ہے کہ شہر سے غیر قانونی کنڈوں کے خاتمے کیلئے تمام شہری اداروں کی مدد درکارہے۔کے الیکٹرک کی جانب سے کمشنر کراچی کو لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ بارش سے قبل مرمت اور بجلی تنصیبات کامعائنہ کیا جا رہا ہے۔ شہریوں کو تمام سہولیات فراہم کرنے والے اداروں کو مل کرکام کرنا ہوگا۔خط میں کہا گیا ہے کہ پانی کے باعث بجلی کی بحالی کی کوششیں بری طرح متاثر ہوتی ہیں اس لیے بارش کے پانی کی نکاسی کا فوری انتظام ضروری ہے۔ شہریوں کو تمام سہولیات فراہم کرنے والے اداروں کو مل کرکام کرنا ہوگا۔کے الیکٹرک نے خط میں اپنے تحفظات کا ذکر کرتے ہوئے لکھا کہ کچی آبادی اور تجاوزات میں کنڈوں کی بہتات بھی حادثات کا باعث بنتی ہے، کنڈا ہٹاؤ مہم کے بعد بھی کنڈے دوبارہ لگا لئے جاتے ہیں۔


loading...

دن کی زیادہ پڑھی گئیں پوسٹس‎