بہترین زندگی کے راز, اسپیشل نفسیاتی مسائل کا حل , اپنی صحت بہتربنائیں, اسلام اورہم, ترقی کےراز, عملی زندگی کےمسائل اورحل, تاریخ سےسیکھیئے, سماجی وخاندانی مسائل, ازدواجی زندگی بہتربنائیں , گھریلومسائل, روزمرہ زندگی کےمسائل, گھریلوٹوٹکے اسلامی واقعات, کریئر, کونساپیشہ منتخب کریں, نوجوانوں کے مسائل , بچوں کی اچھی تربیت, بچوں کے مسائل , معلومات میں اضافہ , ہمارا پاکستان, سیاسی سمجھ بوجھ, کالم , طنز و مزاح, دلچسپ سائینسی معلومات, کاروبار کیسے کریں ملازمت میں ترقی کریں, غذا سے علاج, زندگی کےمسائل کا حل قرآن سے, بہترین اردو ادب, سیاحت و تفریح, ستاروں کی چال , خواتین کے لیے , مرد حضرات کے لیے, بچوں کی کہانیاں, آپ بیتی , فلمی دنیا, کھیل ہی کھیل , ہمارا معاشرہ اور اس کی اصلاح, سماجی معلومات, حیرت انگیز , مزاحیہ


بالی وڈ فلمسٹار رانی مکھرجی نے کشمیریوں کے حق میں آواز اٹھا دی ،ٹوئٹر پر جاری ویڈیو پیغام میں پاکستان آنے کی خواہش کا اظہار بھی کردیا

  ہفتہ‬‮ 10 اگست‬‮ 2019  |  19:39

بالی وڈ فلمسٹار رانی مکھرجی نے کشمیریوں کے حق میں آواز اٹھا دی ۔ تفصیلات کے مطابق مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں بالی وڈ فلمسٹار رانی مکھرجی کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر کے معاملے پر میرا موقف واضح ہے۔ میں یہ پہلے بھی کہہ چکی ہوں اور اب دوبارہ کہہ رہی ہوں کہ پاکستان اور بھارت کو اپنے تمام اختلافات ایک سائیڈ پر رکھ کر کشمیر میں ایک ریفرنڈم کروانے کے لیے کام کرنا چاہئے تاکہ یہ معلوم کیا جا سکے کہ آخر کشمیری کیا چاہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہر ایک کو خود

style="text-align: right;">ارادیت کا حق حاصل ہونا چاہئیے۔رانی مکھرجی کے اس ٹویٹ کے بعد ٹویٹر صارفین نے بھی ان کے موقف کی حمایت کی اور مودی سرکار کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ اقوام متحدہ کی قرارداد میں بھی یہی مطالبہ کیا گیا تھا جسے نریندری مودی نے ماننے سے انکار کر دیا کیونکہ وہ مقبوضہ کشمیر میں ہندو مذہب کو فروغ دینا چاہتا ہے۔حالانکہ صحیح طریقہ یہی ہے اور ہونا بھی یہی چاہئے کہ کشمیریوں کو حق خود ارادیت دیا جائے تاکہ وہ خود فیصلہ کریں کہ انہیں کہاں رہنا ہے اور کس کے ساتھ رہنا ہے۔ رانی مکھرجی نے اپنے ٹویٹر پیغام میں اپنے پاکستانی مداحوں کے لیے ایک ویڈیو پیغام بھی جاری کیا جس میں انہوں نے روایتی انداز میں پہلے السلام علیکم کہا ۔ رانی مکھرجی نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ میری خواہش ہے کہ میں پاکستان آئوں اور آپ سب سے وہاں آ کر ملاقات کروں لیکن میرے لیے فی الحال ایسا کوئی موقع نہیں آیا کہ میں وہاں آئوں۔اگر مجھے کوئی موقع ملا تو میں فوری طور پر اس کو قبول کروں گی اور ضرور پاکستان آئوں گی۔ رانی مکھرجی کا کہنا تھا کہ مجھے پاکستان اور بھارت میں کوئی فرق نظر نہیں آتا، دونوں ممالک کی عوام میں بہت پیار ہے۔


دن کی زیادہ پڑھی گئیں پوسٹس‎