بہترین زندگی کے راز, اسپیشل نفسیاتی مسائل کا حل , اپنی صحت بہتربنائیں, اسلام اورہم, ترقی کےراز, عملی زندگی کےمسائل اورحل, تاریخ سےسیکھیئے, سماجی وخاندانی مسائل, ازدواجی زندگی بہتربنائیں , گھریلومسائل, روزمرہ زندگی کےمسائل, گھریلوٹوٹکے اسلامی واقعات, کریئر, کونساپیشہ منتخب کریں, نوجوانوں کے مسائل , بچوں کی اچھی تربیت, بچوں کے مسائل , معلومات میں اضافہ , ہمارا پاکستان, سیاسی سمجھ بوجھ, کالم , طنز و مزاح, دلچسپ سائینسی معلومات, کاروبار کیسے کریں ملازمت میں ترقی کریں, غذا سے علاج, زندگی کےمسائل کا حل قرآن سے, بہترین اردو ادب, سیاحت و تفریح, ستاروں کی چال , خواتین کے لیے , مرد حضرات کے لیے, بچوں کی کہانیاں, آپ بیتی , فلمی دنیا, کھیل ہی کھیل , ہمارا معاشرہ اور اس کی اصلاح, سماجی معلومات, حیرت انگیز , مزاحیہ


موبائل فون اور لیپ ٹاپ کی رفتار تیز کریں، آسان سا طریقہ کار سامنے آگیا

  پیر‬‮ 19 اگست‬‮ 2019  |  15:34

پاکستان میں سمارٹ فون تیزی سے مقبول ہو رہا ہے۔ پاکستانی نئی نسل میں اینڈرائیڈ آپریٹنگ سسٹم والے سمارٹ فون زیادہ مقبول ہیں۔ مگر مسئلہ یہ ہے کہ ہر مہینے ایسے سمارٹ فون سامنے آ جاتے ہیں جن کے پروسیسر زیادہ طاقتور ہوتے ہیں۔ چناں چہ ان کی رفتار بھی زیادہ ہوتی ہے۔ یوں پرانا فون سست رفتار لگنے لگتا ہے۔ اگر آپ کے پرانے اینڈرائیڈ فون کو بھی یہی مسئلہ درپیش ہے تو ایک اچھی خبر سنئیے۔ وہ یہ کہ ہر سمارٹ فون میں کچھ ایسی خفیہ سیٹنگز اور ایپلی کشنز موجود ہوتی ہیں جن کی مدد

سے آپ

چند سیکنڈ میں اپنے فون کی رفتار میں نمایاں اضافہ کرسکتے ہیں۔ اس ضمن میں ایک اپلیکشن بھی آپ کے اینڈرائیڈ سمارٹ فون کی رفتار بڑھانے میں اہم کردار ادا کرسکتی ہے۔اس کا نام کروم ہے۔یہ گوگل کا تیارکردہ برائوزر ہے۔یہ نیٹ پر ڈیٹا کو ”پچاس فیصد“تک کمپریس کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔چناں چہ فون پر ویب سائٹس تیزی سے کھلتی ہیں۔بعض اوقات زیادہ ایپس انسٹال کرنے سے بھی فون سست ہو جاتا ہے۔ آپ خاص طور پہ فیس بک ایپ ڈیلیٹ کرکے بھی رفتار بہتر بناسکتے ہیں۔ اسمارٹ فون کی رفتار پرگرافکس بھی اثر انداز ہوتے ہیں۔ اسمارٹ فونوں میں ٹرانزیشنز اور انیمیشنز (Transitions & Animations)کا استعمال بہت ہوتا ہے مگروہ فون کی رفتار کم کر دیتے ہیں۔اس امر سے بچنے کے لیے اینڈرائیڈ فون میں ایک خفیہ ڈویلپر آپشن مینیو موجود ہے۔اس کے ذریعے اینیمیشن پلے کرنے کی رفتار کو کنٹرول کرنا ممکن ہے۔

اگر آپ ان کی رفتار دوگنا بڑھا دیں تو فون بھی پہلے سے زیادہ تیز ہوجاتا ہے۔ یہ کام کرنے کے لیے فون کی سیٹنگز میں جاکر نیچے موجود About phone کے آپشن پر کلک کیجیے۔اس کے بعد Build number پر کلک کریں اور یہ عمل 7 بار دہرائیں۔اب بیک بٹن پریس کریں تو آپ کے سامنے نیا ڈویلپر آپشن مینیو آجائے گا جو About phone کے اوپر ہوگا۔اس مینیو کے اندر جاکر نیچے اسکرول کریں اور ان سیٹنگز کو تلاش کیجیے: Windows animation scale، Transition animation scale اور Animator duration scal۔ ان تینوں سیٹنگوں میں 1x سیٹ ہوگا۔آپ انہیں بدل کر 5x کردیں۔اس کے بعد اپنا فون استعمال کیجیے،آپ کو فون کی رفتار میں نمایاں فرق محسوس ہو گا۔


loading...

دن کی زیادہ پڑھی گئیں پوسٹس‎