بہترین زندگی کے راز, اسپیشل نفسیاتی مسائل کا حل , اپنی صحت بہتربنائیں, اسلام اورہم, ترقی کےراز, عملی زندگی کےمسائل اورحل, تاریخ سےسیکھیئے, سماجی وخاندانی مسائل, ازدواجی زندگی بہتربنائیں , گھریلومسائل, روزمرہ زندگی کےمسائل, گھریلوٹوٹکے اسلامی واقعات, کریئر, کونساپیشہ منتخب کریں, نوجوانوں کے مسائل , بچوں کی اچھی تربیت, بچوں کے مسائل , معلومات میں اضافہ , ہمارا پاکستان, سیاسی سمجھ بوجھ, کالم , طنز و مزاح, دلچسپ سائینسی معلومات, کاروبار کیسے کریں ملازمت میں ترقی کریں, غذا سے علاج, زندگی کےمسائل کا حل قرآن سے, بہترین اردو ادب, سیاحت و تفریح, ستاروں کی چال , خواتین کے لیے , مرد حضرات کے لیے, بچوں کی کہانیاں, آپ بیتی , فلمی دنیا, کھیل ہی کھیل , ہمارا معاشرہ اور اس کی اصلاح, سماجی معلومات, حیرت انگیز , مزاحیہ


جہاز میں ریاضی کا سوال کبھی بھی حل مت کریں ورنہ آپ کیساتھ یہ بھی ہو سکتا ہے

  پیر‬‮ 19 اگست‬‮ 2019  |  19:25

اٹلی کے ایک ماہر اقتصادیات کو جہاز میں ریاضی کا ایک سوال حل کرتاہوادیکھ کرساتھ بیٹھی مسافر خاتون نے عملے کو آگاہ کر دیا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق خاتون کی اطلاع پر عملہ فورا متحرک ہو گیا اور گوریڈو مینزیو کو نہ صرف جہاز سے اتار دیا گیا۔بلکہ سکیورٹی حکام نے ان سے پوچھ گچھ بھی شروع کر دی۔ دوران تفتیش مینزیو نے سکیورٹی اہلکاروں کوریاضی کے وہ

سوالات دکھائے جو وہ حل کر رہے تھے جس پرانہیں جہاز میں دوبارہ سوار ہونے کی اجاز ت ملی لیکن اس ساری کارروائی کے دوران پرواز دو گھنٹے تاخیرکا

شکار ہو چکی تھی۔گوریڈو مینزیو نے امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ انہیںجہاز سے نکالنے پر پائلٹ شرمندگی محسوس کر رہا تھا۔سماجی رابطہ کی ویب سائٹ فیس بک پراپنے اس تجربہ کا ذکر کرتے ہوئے گوریڈ ومینزیو کا کہنا تھا کہ:’ یہ تجربہ ناقابل یقین تھا اور انہیں اس پر ہنسی آئی۔مینزیو نے فیس بک پر مزید لکھاکہ یہ تھوڑا مزاحیہ تھا اور تھوڑا پریشان کن۔ خاتون نے صرف میری طرف دیکھا، لکھے ہوئے پراسرار فارمولے کو دیکھا اور نتیجہ اخد کر لیا کہ یہ کچھ اچھا نہیں۔ اور اس کی وجہ سے پرواز میں تاخیر ہو گئی۔مینزیو نے امریکی میڈیا سے گفتگومیں کہا کہ

 مشکوک سرگرمی کی اطلاع ملنے پر اضافی معلومات حاصل نہ کرنے کی صورت میں بہت زیادہ مسائل پیدا ہو سکتے ہیں، خاص کر غیر ملکیوں سے نفرت پر مبنی رویہ پیدا ہو سکتا ہے۔ایئر وسکونسن ایئر کی علاقائی شراکت دار امریکی ایئر لائن نے کہا کہ عملے نے بیمار مسافر کی دیکھ بھال سے متعلق قواعد و ضوابط پر عمل کیا اور اس کے بعد اس کے الزامات کی تفتیش کی۔ اس سے معلومات ہوا کہ یہ درست نہیں۔‘مینزیو یونیورسٹی آف پنسلوانیا میں پروفیسر ہیں اور وہ ایک لیکچر دینے انٹاریو جا رہے تھے۔جہاز روانہ ہونے سے پہلے ان کے برابر میں بیٹھی خاتون نے عملے کے ایک رکن کو کاغذ پرپیغام دیا۔انہوں نے پہلے کہا کہ وہ بیمار محسوس کر رہی ہیں تاہم بعد میں مینزیو کی سرگرمی کے بارے میں بتایا۔پروفیسر کی شکایت کرنے والی خاتون کو بعد میں ایک دوسری پرواز پر روانہ کیا گیا۔


loading...

دن کی زیادہ پڑھی گئیں پوسٹس‎