بہترین زندگی کے راز, اسپیشل نفسیاتی مسائل کا حل , اپنی صحت بہتربنائیں, اسلام اورہم, ترقی کےراز, عملی زندگی کےمسائل اورحل, تاریخ سےسیکھیئے, سماجی وخاندانی مسائل, ازدواجی زندگی بہتربنائیں , گھریلومسائل, روزمرہ زندگی کےمسائل, گھریلوٹوٹکے اسلامی واقعات, کریئر, کونساپیشہ منتخب کریں, نوجوانوں کے مسائل , بچوں کی اچھی تربیت, بچوں کے مسائل , معلومات میں اضافہ , ہمارا پاکستان, سیاسی سمجھ بوجھ, کالم , طنز و مزاح, دلچسپ سائینسی معلومات, کاروبار کیسے کریں ملازمت میں ترقی کریں, غذا سے علاج, زندگی کےمسائل کا حل قرآن سے, بہترین اردو ادب, سیاحت و تفریح, ستاروں کی چال , خواتین کے لیے , مرد حضرات کے لیے, بچوں کی کہانیاں, آپ بیتی , فلمی دنیا, کھیل ہی کھیل , ہمارا معاشرہ اور اس کی اصلاح, سماجی معلومات, حیرت انگیز , مزاحیہ


متحدہ عرب امارات نے ترقی کا ایک اورسنگ میل طے کرلیا، غربت کے مکمل خاتمے کا اعلان،کوئی شہری غریب باقی نہ رہا،حیرت انگیزانکشافات

  بدھ‬‮ 21 اگست‬‮ 2019  |  13:05

پائیدار ترقی کے لیے قائم امارات کے قومی ادارے نے اعلان کیا ہے کہ متحدہ عرب امارات نے غربت کا مکمل خاتمہ کر دیا۔اقوام متحدہ نے پائیدار ترقی کیلئے جو اہداف متعین کئے تھے ریاست نے وہ سارے اہداف پورے کر لئے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق پائیدار ترقی کے قومی ادارے نے اپنی پہلی رپورٹ جاری کر کے

بتایا کہ امارات میں غربت سے متعلق اب کوئی چیلنج باقی نہیں رہا۔غربت کا 100فیصد خاتمہ کر دیا گیا۔ملک میں اب کوئی بھی ایسا شہری نہیں جو خطِ غربت کے تحت زندگی گزار رہا ہو۔عالمی بینک گروپ کے مطابق

یومیہ 1.25ڈالر سے کم آمدنی غربت میں شمار کی جاتی ہے۔امارات میں اب کوئی بھی ایسا شہری نہیں جس کی یومیہ آمدنی 1.25ڈالر (4.6درہم) سے کم ہو۔ یہ رپورٹ اولیور ویمن کنسلٹنسی نے اماراتی ادارے کے اشتراک سے تیار کی۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ متحدہ عرب امارات ہلال احمر جیسی امدادی تنظیموں کے ذریعے عالمی سطح پر بھی اقوام متحدہ کے ترقیاتی اہداف کے حصول کے لئے کوشاں ہیں۔

امارات نے گزشتہ برسوں کے دوران اس مد میں بھاری رقمیں خرچ کی ہیں۔رپورٹ میں یہ بھی واضح کیا گیا کہ امارات نے سرکاری کارکردگی کا معیار بلند کرنے کا ہدف حاصل کرنے کیلئے 93فیصد سے زیادہ کامیابی حاصل کر لی ہے۔رپورٹ کے مطابق اماراتی وزارت داخلہ ملک کو انتہائی امن و امان والے ممالک کی فہرست میں برقرار رکھنے کیلئے کوشاں ہے۔2021ء تک تمام سرکاری ادارے اس ہدف کو منطقی انجام تک پہنچانے کا مشن جاری رکھیں گے۔امارات میں رات کے وقت کوئی بھی شخص تنِ تنہا کہیں بھی آجاسکتا ہے۔ اسے کسی طرح کا کوئی خوف نہیں ہوتا۔


loading...

دن کی زیادہ پڑھی گئیں پوسٹس‎