بہترین زندگی کے راز, اسپیشل نفسیاتی مسائل کا حل , اپنی صحت بہتربنائیں, اسلام اورہم, ترقی کےراز, عملی زندگی کےمسائل اورحل, تاریخ سےسیکھیئے, سماجی وخاندانی مسائل, ازدواجی زندگی بہتربنائیں , گھریلومسائل, روزمرہ زندگی کےمسائل, گھریلوٹوٹکے اسلامی واقعات, کریئر, کونساپیشہ منتخب کریں, نوجوانوں کے مسائل , بچوں کی اچھی تربیت, بچوں کے مسائل , معلومات میں اضافہ , ہمارا پاکستان, سیاسی سمجھ بوجھ, کالم , طنز و مزاح, دلچسپ سائینسی معلومات, کاروبار کیسے کریں ملازمت میں ترقی کریں, غذا سے علاج, زندگی کےمسائل کا حل قرآن سے, بہترین اردو ادب, سیاحت و تفریح, ستاروں کی چال , خواتین کے لیے , مرد حضرات کے لیے, بچوں کی کہانیاں, آپ بیتی , فلمی دنیا, کھیل ہی کھیل , ہمارا معاشرہ اور اس کی اصلاح, سماجی معلومات, حیرت انگیز , مزاحیہ


روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر مزیدگھٹ گئی،برطانوی پاؤنڈ اور یورو مہنگا،سونا سستا ہوگیا

  جمعرات‬‮ 22 اگست‬‮ 2019  |  13:55

بدھ کو انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر گھٹ گئی جبکہ مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں روپے کی قدر بدستور مستحکم رہی۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق بدھ کو انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں 7پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی جس سے ڈالر کی قیمت خرید 158.67روپے سے کم

ہو کر158.60روپے اور قیمت فروخت158.77روپے سے کم ہو کر158.70روپے ہو گئی تاہم مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت خرید 158.50روپے اور قیمت فروخت159روپے پر برقرار رہی۔فاریکس رپورٹ کے مطابق یورو کی قدر میں 50پیسے کا

اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے یورو کی قیمت خرید 173.50روپے سے بڑھ کر174روپے اور قیمت فروخت175.50روپے سے بڑھ کر176روپے ہو گئی اسی طرح50پیسے کے اضافے سے برطانوی پونڈ کی قیمت فروخت192روپے سے بڑھ کر192.50روپے پر جا پہنچی۔

جبکہ عالمی صرافہ مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں کمی کے بعد ملکی صرافہ مارکیٹوں میں بھی سونے کی قیمت میں کمی کا رجحان رہا۔آل پاکستان سپریم کونسل جیولرز ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق بدھ کو عالمی صرافہ مارکیٹ میں 4ڈالر کی کمی سے فی اونس سونے کی قیمت1500ڈالر ہو گئی جس کے بعد ملکی صرافہ مارکیٹوں میں بھی سونا سستا ہو گیا۔بدھ کو ملکی صرافہ مارکیٹوں میں 400روپے کی کمی سے ایک تولہ سونے کی قیمت 88ہزار100روپے ہو گئی اسی طرح342روپے کی کمی سے دس گرام سونے کی قیمت75ہزار532روپے پر آ گئی۔


loading...

دن کی زیادہ پڑھی گئیں پوسٹس‎