بہترین زندگی کے راز, اسپیشل نفسیاتی مسائل کا حل , اپنی صحت بہتربنائیں, اسلام اورہم, ترقی کےراز, عملی زندگی کےمسائل اورحل, تاریخ سےسیکھیئے, سماجی وخاندانی مسائل, ازدواجی زندگی بہتربنائیں , گھریلومسائل, روزمرہ زندگی کےمسائل, گھریلوٹوٹکے اسلامی واقعات, کریئر, کونساپیشہ منتخب کریں, نوجوانوں کے مسائل , بچوں کی اچھی تربیت, بچوں کے مسائل , معلومات میں اضافہ , ہمارا پاکستان, سیاسی سمجھ بوجھ, کالم , طنز و مزاح, دلچسپ سائینسی معلومات, کاروبار کیسے کریں ملازمت میں ترقی کریں, غذا سے علاج, زندگی کےمسائل کا حل قرآن سے, بہترین اردو ادب, سیاحت و تفریح, ستاروں کی چال , خواتین کے لیے , مرد حضرات کے لیے, بچوں کی کہانیاں, آپ بیتی , فلمی دنیا, کھیل ہی کھیل , ہمارا معاشرہ اور اس کی اصلاح, سماجی معلومات, حیرت انگیز , مزاحیہ


پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان کرکٹ سیریز کا شیڈول جاری،3 ٹیسٹ اور 3 ٹی ٹونٹی میچز کھیلے جائیں گے

  جمعرات‬‮ 22 اگست‬‮ 2019  |  13:59

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان آئندہ سال سیریز کا شیڈول جاری کر دیا گیا جس کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کا 5 ہفتوں پر مشتمل دورہ 30 جولائی سے 2 ستمبر 2020 تک جاری رہے گا، دورے کے دوران 3 ٹیسٹ اور 3 ٹی ٹونٹی میچز کھیلے جائیں گے، سیریز میں شامل 3 ٹیسٹ میچز ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا حصہ ہیں۔

رپورٹ کے مطابق پہلا ٹیسٹ میچ 30 جولائی سے 3 اگست 2020 تک لارڈز میں کھیلا جائے گا،دوسرا ٹیسٹ میچ 7 سے 11 اگست 2020 تک اولڈ ٹریفورڈ میں ہوگا،تیسرا ٹیسٹ میچ 20 سے 24

اگست 2020 تک ٹرینٹ برج کرکٹ گراؤنڈ میں ہوگا،پہلا ٹی ٹونٹی مقابلہ 29 اگست 2020 کو لیڈز میں ہوگا،دوسرا ٹی ٹونٹی مقابلہ 31 اگست 2020 کو کارڈف میں کھیلا جائے گا،تیسرا ٹی ٹونٹی میچ 2 ستمبر 2020 کو ساؤتھ ہمپٹن میں منعقد ہوگا۔ڈائریکٹر انٹرنیشنل کرکٹ پی سی بی ذاکر خان کے مطابق سیریز سے قومی کھلاڑیوں کو ٹیسٹ فارمیٹ میں بہتری کا موقع ملے گا۔ انہوں نے کہاکہ سریز سے آسٹریلیا میں شیڈول آئی سی سی ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کی تیاریوں میں بھی مدد ملے گی۔انہوں نے کہاکہ 4 سالوں میں تیسری دو طرفہ سیریز کا انعقاد پی سی بی اور ای سی بی کے درمیان دوستانہ تعلقات کی عکاسی کرتا ہے۔انہوں نے کہاکہ انگلینڈ کرکٹ ٹیم کو سال 2022 میں پاکستان کا جوابی دورہ کرنا ہے،جوابی سیریز میں 3 ایک روزہ اور 3 ٹیسٹ میچز کھیلے جائیں گے۔


loading...

دن کی زیادہ پڑھی گئیں پوسٹس‎