بہترین زندگی کے راز, اسپیشل نفسیاتی مسائل کا حل , اپنی صحت بہتربنائیں, اسلام اورہم, ترقی کےراز, عملی زندگی کےمسائل اورحل, تاریخ سےسیکھیئے, سماجی وخاندانی مسائل, ازدواجی زندگی بہتربنائیں , گھریلومسائل, روزمرہ زندگی کےمسائل, گھریلوٹوٹکے اسلامی واقعات, کریئر, کونساپیشہ منتخب کریں, نوجوانوں کے مسائل , بچوں کی اچھی تربیت, بچوں کے مسائل , معلومات میں اضافہ , ہمارا پاکستان, سیاسی سمجھ بوجھ, کالم , طنز و مزاح, دلچسپ سائینسی معلومات, کاروبار کیسے کریں ملازمت میں ترقی کریں, غذا سے علاج, زندگی کےمسائل کا حل قرآن سے, بہترین اردو ادب, سیاحت و تفریح, ستاروں کی چال , خواتین کے لیے , مرد حضرات کے لیے, بچوں کی کہانیاں, آپ بیتی , فلمی دنیا, کھیل ہی کھیل , ہمارا معاشرہ اور اس کی اصلاح, سماجی معلومات, حیرت انگیز , مزاحیہ


پاکستان کے خلاف آبی جارحیت خود بھارت کے گلے پڑ گئی، وہ کام ہو گیا جس کا اسے بھی خود اندازہ نہ تھا

  جمعہ‬‮ 23 اگست‬‮ 2019  |  13:40

بھارتی پنجاب میں قائم کردہ ہریکے بیراج کا بند ٹوٹنے سے اس کے کئی دیہی علاقے زیرِ آب گئے جس کی وجہ سے پاکستان میں عارضی طور پر سیلاب کا خطرہ بھی ٹل گیا ہے۔صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) کے مطابق دریائے ستلج میں پانی کی سطح میں کمی ریکارڈ کی جانے لگی جبکہ گنڈا سنگھ والا کے

مقام سے آگے سیلاب کا خطرہ نہیں ہے۔واضح رہے لائن آف کنڑول پر مسلسل بلااشتعال فائرنگ کے بعد جنگی جنون میں مبتلا بھارت کی جانب سے پاکستان پر آبی جارحیت کا سلسلہ بھی جاری ہے۔گزشتہ دنوں

انتہا پسند بھارتی حکومت نے لداخ ڈیم کے پانچ میں سے تین سپل ویز کھول دیئے جس کی وجہ سے دریائے سندھ اور ستلج میں سیلاب کا خدشہ بڑھ گیا۔دوسری جانب پی ڈی ایم اے نے متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دریائیستلج کے کنارے سیلوگوں کا انخلا یقینی بنایا جائے۔


loading...

دن کی زیادہ پڑھی گئیں پوسٹس‎