بہترین زندگی کے راز, اسپیشل نفسیاتی مسائل کا حل , اپنی صحت بہتربنائیں, اسلام اورہم, ترقی کےراز, عملی زندگی کےمسائل اورحل, تاریخ سےسیکھیئے, سماجی وخاندانی مسائل, ازدواجی زندگی بہتربنائیں , گھریلومسائل, روزمرہ زندگی کےمسائل, گھریلوٹوٹکے اسلامی واقعات, کریئر, کونساپیشہ منتخب کریں, نوجوانوں کے مسائل , بچوں کی اچھی تربیت, بچوں کے مسائل , معلومات میں اضافہ , ہمارا پاکستان, سیاسی سمجھ بوجھ, کالم , طنز و مزاح, دلچسپ سائینسی معلومات, کاروبار کیسے کریں ملازمت میں ترقی کریں, غذا سے علاج, زندگی کےمسائل کا حل قرآن سے, بہترین اردو ادب, سیاحت و تفریح, ستاروں کی چال , خواتین کے لیے , مرد حضرات کے لیے, بچوں کی کہانیاں, آپ بیتی , فلمی دنیا, کھیل ہی کھیل , ہمارا معاشرہ اور اس کی اصلاح, سماجی معلومات, حیرت انگیز , مزاحیہ


مسلم لیگ نواز کے سابق رکن صوبائی اسمبلی کے مدرسہ میں طالبات پر حملہ ، طالب علم کی زبان ہی کاٹ دی

  جمعہ‬‮ 23 اگست‬‮ 2019  |  13:44

پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کے علاقے خان پور میں نامعلوم افراد نے مقامی مدرسہ کے 16 سالہ طالب علم کی زبان کاٹ دی۔پولیس ذرائع کے مطابق یہ واقعہ مدرسہ صدیقیہ تعلیم القرآن پاکستان کالونی میں پیش آیا جہاں متاثرہ طالب علم انور زیر تعلیم تھا۔ متاثرہ طالب علم کٹی زبان کے ساتھ رسیوں سے بندھا ہوا تھا جسے ریسکیو اور مقامی پولیس نے زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا بعد ازاں حالت نازک ہونے پر ڈاکٹرز نے متاثرہ طالب علم کو شیخ زید اسپتال رحیم یار خان ریفر کر دیا۔دوسری جانب پولیس نے نامعلوم افراد کے

خلاف

مقدمہ درج کر کے واقعہ کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔یاد رہے گزشتہ ماہ مسلم لیگ نواز کے سابق رکن صوبائی اسمبلی مولانا الیاس چنیوٹی کے مدرسہ میں طالبات پر نامعلوم افراد نے چھریوں سے حملہ کیا تھا۔لواحقین کے مطابق رات گئے مدرسہ میں بچیوں پر نامعلوم افراد نے چھریوں سے حملہ کیا۔ چھریاں دو بچیوں کے پیٹ، سر اور کان پر ماری گئی ہیں۔واقعہ کے فوری بعد پولیس کو اطلاع دی گئی تاہم روایتی سستی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سات گھنٹوں بعد بھی پولیس موقع پر نہ پہنچی۔


loading...

دن کی زیادہ پڑھی گئیں پوسٹس‎